رسائی کے لنکس

دو ہزار سے زائد پاکستانیوں کی لیبیا سے وطن واپسی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

منگل کو پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس اور مصر سے مجموعی طور پر 665 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا۔

دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک 2,091 افراد کو پاکستان واپس لایا جا چکا ہے جبکہ منگل کو پی آئی اے کا ایک اور چارٹرڈ طیارہ طرابلس کے لیے روانہ ہوا جس کے ذریعے مزید 460 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانیوں کو لیبیا سے وطن واپس لانے کے لیے یہ آپریشن اُس وقت تک جاری رہیں گے جب تک وہاں موجود پاکستان کے شہری وطن واپس آنے کے خواہش مند ہوں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جو پاکستانی لیبیا چھوڑ کر ہمسایہ ممالک، مصر، تیونس، الجزائر اور ترکی نقل مکانی کر کے چلے گئے تھے اُنھیں چارٹرڈ یا خصوصی طیاروں اور کمرشل فلائٹس کے ذریعے پاکستان واپس لایا جاچکا ہے۔

لیبیا میں معمر قذافی کے اقتدار کے خلاف بغاوت شروع ہونے کے بعد تشدد کے واقعات اور مخالفین کے خلاف سرکاری فورسز کی کارروائیوں سے شمالی افریقہ کا یہ ملک بدامنی اور کشیدگی کا شکار ہے۔ لیبیا میں پاکستانی عہدے داروں کے مطابق 18,000 سے زائد پاکستانی شہری موجود ہیں جن میں مزدور اور طالب علم بھی شمال ہیں۔

XS
SM
MD
LG