رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

براہِ راست اسرائیل پر حملہ دفاع میں کیا، امریکہ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ وہ مداخلت نہ کرے: ایران

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کی حمایت میں کوئی بھی تیسرا فریق ہمارے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا حصہ بنا تو تہران کی جانب سے شدید ردِعمل آئے گا۔

14:33

اسرائیلی فوج کا لبنان کے 24 دیہات خالی کرنے کا حکم

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے 24 دیہات کے مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقہ خالی کر دیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق اسرائیل نے لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے لبنان کے جنوبی علاقوں میں منگل کو 'محدود پیمانے پر' زمینی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

اسرائیل نے بدھ کو جن دیہات کو خالی کرنے کی ہدایت کی ہے انہیں اقوامِ متحدہ بفر زون قرار دے چکی ہے۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان 2006 میں ہونے والے تصادم کے بعد اقوامِ متحدہ نے لبنان کے جنوب میں ایک وسیع علاقے کو بفر زون قرار دیا تھا۔

14:21

اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملہ دفاع میں کیا گیا، ایران

ایران کی وزارتِ خارجہ نے اسرائیل پر منگل کو کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملے کو دفاع میں کیا جانے والا حملہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کو تہران میں ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ " ہم نے سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کے ذریعے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ وہ تنازع میں مداخلت نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل کی حمایت میں کوئی بھی تیسرا فریق ہمارے خلاف کسی بھی قسم کے آپریشن کا حصہ بنا تو تہران کی جانب سے شدید ردِعمل آئے گا۔

ایرانی وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو اس کا جواب زیادہ سخت آئے گا۔

14:13

بھارت کا اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کا سفر نہ کریں۔

بھارت کی وزارتِ خارجہ نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی شہری ایران کا سفر کرنے سے گریز کریں اور وہ شہری جو پہلے سے ایران میں موجود ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تہران میں سفارت خانے سے رابطے میں رہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ تنازع بڑے پیمانے پر علاقائی تصادم کا باعث نہ بنے۔ نئی دہلی سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تمام مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔

13:49

ایران کے حملے سے اسرائیل میں نقصان

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG