رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024

براہِ راست ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اجلاس میں امریکی سفیر کے اسلامی گارڈر کور پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا جب کہ ایران نے سلامتی کونسل کو اپنے خط میں کہا ہے کہ اس نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

10:21

حزب اللہ کا جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے علاقے ادیسہ میں بدھ کی علی الصباح اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں اسے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے منگل کو لبنان کے سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کی تھی اور کہا تھا کہ پیادہ فوجیوں کو فضائیہ اور آرٹلری کی مدد بھی حاصل ہے۔

09:56

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد کئی پروازوں کا رخ تبدیل، ہوائی اڈوں پر رش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ٹریکنگ سروس 'فلائٹ ریڈار 24' کے ترجمان کے مطابق ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹس کو ہر اس مقام کی جانب موڑ دیا گیا جہاں انہیں موڑا جا سکتا تھا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق علاقائی فضائی ٹریفک کے ڈیٹا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں پروازوں کو قاہرہ اور استنبول کی جانب موڑا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق منگل کو ایمرٹس، برٹش ایئرویز، قطر ایئرویز اور لفتھانسا سمیت تقریباً 80 پروازوں کو رخ قاہرہ اور یورپین شہروں کی جانب موڑا گیا جنہیں دبئی، دوحہ اور ابوظہبی اترنا تھا۔

کئی ایئرلائنز نے خطے کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا وہ متاثرہ فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کر رہی ہیں جب کہ فلائی دبئی نے ایران، اسرائیل، عراق اور اردن کے لیے بدھ اور جمعرات کو اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

08:45

لبنان سے امریکیوں کے انخلا کے لیے کام کر رہے ہیں، محکمۂ خارجہ

امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان سے اپنے شہریوں کے انخلا کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اب تک جو اطلاعات ہیں اس کے مطابق لبنان میں چھ ہزار امریکی موجود ہیں جنہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ خود کو رجسٹر کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان میں ایئرپورٹس کھلے ہیں اور کمرشل پروازیں اڑ رہی ہیں۔ ایسے میں امریکیوں کے لیے طیاروں میں اضافی نشستوں کے لیے ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

08:32

امریکی نائب صدارتی امیدواروں کا مشرقِ وسطیٰ تنازع پر بات کرنے سے گریز

امریکہ کے نائب صدارتی امیدواروں کے درمیان براہِ راست مباحثے کا پہلا سوال مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع سے متعلق تھا لیکن دونوں امیدواروں نے اس پر کوئی ردِ عمل نہیں دیا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق دونوں امیدواروں سے پوچھا گیا ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے کیا وہ اسرائیل کے تہران پر حملے کی حمایت کریں گے؟ جس پر دونوں امیدواروں نے جواب دینا مناسب نہیں سمجھا۔

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ٹم والز نے سوال کا کوئی واضح جواب دینے کے بجائے کہا کہ ٹرمپ تنازع کو بڑھانے اور طاقت وروں کے ہمدرد ہیں جب کہ ری پبلکن نائب صدارتی امیدوار جے ڈی وینس نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے دور میں دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا ہے۔

جب یہ پوچھا گیا کہ آیا وہ ایران پر اسرائیل کے حملے کی حمایت کریں گے جس پر جے ڈی وینس نے کہا کہ وہ اسرائیل کے فیصلے کی مخالفت کریں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG