رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024

ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اجلاس میں امریکی سفیر کے اسلامی گارڈر کور پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا جب کہ ایران نے سلامتی کونسل کو اپنے خط میں کہا ہے کہ اس نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

10:31 2.10.2024

تل ابیب پر ایرانی میزائل گرنے کا منظر

ایران نے منگل کی شب اسرائیل پر متعدد میزائل داغے جس کا منظر ایک شہری نے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تل ابیب سائرن اور دھماکوں سے گونج رہا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے 180 سے زائد میزائل داغے گئے جنہیں تباہ کرنے کے لیے ایئر ڈیفنس سسٹم فعال تھا۔ امریکہ کے محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں نے اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ایرانی میزائلوں کے خلاف ایک درجن کے قریب انٹرسیپٹرز فائر کیے۔ تاہم ایرانی حملوں میں کتنا جانی نقصان ہوا ہے اس بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

10:28 2.10.2024

امریکہ تنازع میں مداخلت سے باز رہے، ایران

ایران کے صدر مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان

اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ تنازع میں مداخلت سے باز رہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' نے ایران کی مقامی نیوز ایجنسی تسنیم کے حوالہ دے کر رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران امریکہ کو خبردار کرتا ہے کہ وہ معاملے سے دور رہے۔

ایران نے منگل کی شام اسرائیل پر 180 سے زائد میزائل فائر کیے تھے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس نے بیشتر میزائل فضا میں ہی مار گرائے ہیں تاہم کچھ میزائل زمین پر گرے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایران کے میزائل حملوں کی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جن کی آزاد ذرائع سے تصدیق کیا جانا مشکل ہے۔

10:21 2.10.2024

حزب اللہ کا جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کو پیچھے دھکیلنے کا دعویٰ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سرحدی علاقے میں جھڑپوں کے بعد اسرائیلی فورسز کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے علاقے ادیسہ میں بدھ کی علی الصباح اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں اسے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

اسرائیل نے منگل کو لبنان کے سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائی شروع کی تھی اور کہا تھا کہ پیادہ فوجیوں کو فضائیہ اور آرٹلری کی مدد بھی حاصل ہے۔

09:56 2.10.2024

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد کئی پروازوں کا رخ تبدیل، ہوائی اڈوں پر رش

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پروازوں کی نگرانی کرنے والی ٹریکنگ سروس 'فلائٹ ریڈار 24' کے ترجمان کے مطابق ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد فلائٹس کو ہر اس مقام کی جانب موڑ دیا گیا جہاں انہیں موڑا جا سکتا تھا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق علاقائی فضائی ٹریفک کے ڈیٹا میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں پروازوں کو قاہرہ اور استنبول کی جانب موڑا گیا ہے۔

ڈیٹا کے مطابق منگل کو ایمرٹس، برٹش ایئرویز، قطر ایئرویز اور لفتھانسا سمیت تقریباً 80 پروازوں کو رخ قاہرہ اور یورپین شہروں کی جانب موڑا گیا جنہیں دبئی، دوحہ اور ابوظہبی اترنا تھا۔

کئی ایئرلائنز نے خطے کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں یا وہ متاثرہ فضائی حدود استعمال کرنے سے گریز کر رہی ہیں جب کہ فلائی دبئی نے ایران، اسرائیل، عراق اور اردن کے لیے بدھ اور جمعرات کو اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG