رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے پر اجلاس کا منظر۔ 2 اکتوبر 2024

ہمیں یا اسرائیل کو ٹارگٹ نہ کریں: امریکہ کا ایران کو انتباہ

سلامتی کونسل میں اسرائیل پر ایران کے میزائل حملے پر اجلاس میں امریکی سفیر کے اسلامی گارڈر کور پر سخت پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا جب کہ ایران نے سلامتی کونسل کو اپنے خط میں کہا ہے کہ اس نے اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی پر بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔

16:40 2.10.2024

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو 'ناپسندیدہ' قرار دیتے ہوئے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی

اسرائیل نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو "ناپسندیدہ' قرار دیتے ہوئے اُن کے اسرائیل میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔

اسرائیل کے وزیرِ خارجہ اسرائیل کاٹز نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ انتونیو گوتریس نے منگل کو ایران کے اسرائیل پر حملے کی کھل کر مذمت نہیں کی۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفاکانہ ایرانی حملے کی مذمت کی تاہم انتونیو گوتریس ایسا کرنے میں ناکام رہے، لہذٰا وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کے مستحق نہیں ہیں۔"

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ "مشرقِ وسطیٰ میں تازہ ترین حملوں سے کشیدگی بڑھے گی۔"

17:53 2.10.2024

اسرائیل کی کسی بھی کارروائی کا مزید شدت سے جواب دیں گے: سربراہ ایرانی فوج

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف کوئی کارروائی کی تو جوابی ردِعمل منگل کے حملوں سے بھی شدید ہو گا۔

عرب نشریاتی ادارے 'الجزیرہ' کے مطابق بدھ کو ایک بیان میں ایرانی فوج کے سربراہ محمد باقری نے دعویٰ کیا کہ منگل کو ایران کے میزائل حملوں میں موساد کے ہیڈکوارٹر سمیت اسرائیل کی دو ایئر بیسز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے میں اسرائیل کے صنعتی، معاشی مرکز یا عوامی مقامات کو نشانہ نہیں بنایا گیا حالاں کہ ایسا کرنا بالکل ممکن تھا۔

18:08 2.10.2024

اسرائیلی فوج کی لبنان میں ایک کمانڈو کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران ایک کمانڈو کی ہلاکت ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران کسی اہلکار کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں کمانڈو بریگیڈ کے ایک 22 سالہ اہلکار کی ہلاکت ہوئی ہے۔

20:01 2.10.2024

اسرائیل کی لبنان میں آٹھ فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں زمینی کارروائی کے دوران اس کے آٹھ فوجی مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے 'ایسوسی ایٹڈ پریس' کے مطابق بدھ کو اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ لڑائی کے دو مختلف واقعات میں یہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG