رسائی کے لنکس

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو

قطر کے امیر کا 'وحشیانہ حملوں' کے شکار لبنان کی مدد کا وعدہ

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعرات کو لبنان کے لیے اپنی "مکمل حمایت" کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر ہنگامی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

22:13 3.10.2024

لبنان میں بفر زون سے انخلاء کی اسرائیل وارننگ میں توسیع، کیا یہ وسیع حملے کا اشارہ ہے؟

بیروت، لبنان
بیروت، لبنان

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان میں لوگوں کو انتباہ کیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان کے ایک شہر اور دیگر ایسی کمیونٹیز کو خالی کر دیں جو اقوام متحدہ کے اعلان کردہ بفر زون کے شمال میں ہیں۔

یہ اس بات کا اشارہ ہوسکتا ہے کہ وہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے خلاف اس ہفتے کے آغاز میں شروع کی گئی زمینی کارروائی کو وسیع کر سکتا ہے۔

اسرائیل نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ صوبائی دار الحکومت نباتیح اور دریائے لیطانی کے شمال میں واقع دیگر کمیونٹیز سے نکل جائیں۔

یہ وہ علاقہ ہے جو اقوام متحدہ کی جانب سے قائم کردہ سرحدی زون کا شمالی کنارہ ہے۔ سلامتی کونسل نے 2006 کی جنگ کے بعد ایک قرارداد میں، دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر خلاف ورزی کے الزامات کے بعد یہ زون قائم کیا تھا۔

20:36 3.10.2024

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی سے عالمی معیشت متاثر ہوسکتی ہے: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی اور عالمی معیشت پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

ترجمان جولی کوزیک نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی ایم ایف جنوبی لبنان کی صورتِ حال پر ’گہری تشویش‘ کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہے اور جانی نقصان پر اظہارِ ہمدردی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کشیدگی مزید بڑھی تو اس سے پیدا ہونے والی بے یقینی اور خطرات کے معاشی اثرات خطے اور دنیا پر ہوں گے۔

20:25 3.10.2024

حزب اللہ کا خلیجِ حیفا میں اسرائیلی فوج کے اڈے پر راکٹ حملوں کا دعویٰ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیجِ حیفا میں اسرائیل کے فوجی اڈے پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے خلیجِ حفیا میں سخنین بیس پر حملہ کیا ہے جو اسرائیل کی ملٹری انڈسٹریز کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

20:08 3.10.2024

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG