رسائی کے لنکس

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو
لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے جنازے میں شریک سوگوار افراد، فائل فوٹو

قطر کے امیر کا 'وحشیانہ حملوں' کے شکار لبنان کی مدد کا وعدہ

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جمعرات کو لبنان کے لیے اپنی "مکمل حمایت" کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کے پیش نظر ہنگامی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

13:49 3.10.2024

ایران میں فلائٹ آپریشن بحال

ایران کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جمعرات سے ملک میں فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا ہے۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا نے سول ایوی ایشن کا حوالہ دے کر رپورٹ کیا ہے کہ فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی گئی ہے۔

تہران نے اسرائیل پر میزائل حملے کے بعد منگل کو ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا۔

14:43 3.10.2024

فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ممکن نہیں: امیرِ قطر

امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ فلسطین کی ریاست کے قیام کے بغیر خطے میں امن نہیں آسکتا۔

خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق جمعرات کو دوحہ میں ایشیا کوآپریشن ڈائیلاگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ قطر نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کا بحران 'اجتماعی نسل کشی' ہے اور ان کا ملک اسرائیل کے 'استثنیٰ' سے متعلق خبردار کرتا رہا ہے۔

شیخ تمیم نے لبنان پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور ملٹری آپریشن کی بھی مذمت کی۔

15:42 3.10.2024

اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کارروائی کے دوران لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ کے 15 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے بنت جبیل میں میونسپلٹی بلڈنگ پر حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کم از کم 15 جنگجو مارے گئے ہیں۔

17:24 3.10.2024

اسرائیل کا تین ماہ قبل غزہ میں حماس کے تین کمانڈرز ہلاک کرنے کا دعویٰ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں لگ بھگ تین ماہ قبل حماس کے ایک سینیئر رہنما سمیت تین کمانڈرز کو ہلاک کردیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے شمالی غزہ میں زیرِ زمین کمپاؤنڈ پر کیے گئے ایک حملے میں روحی مشتہی اور دیگر دو کمانڈر سامح السراج اور سامح عودہ ہلاک ہوگئے تھے۔ حماس نے اس بیان پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تینوں کمانڈرز نے غزہ کے ایک زیرِ زمین کمپاؤنڈ میں پناہ لے رکھی تھی جسے وہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG