رسائی کے لنکس

Justice Yahya
Justice Yahya

پاکستان میں پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس یحیٰی آفریدی کو چیف جسٹس مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے

گزشتہ روز ہی پاکستان کے آئین میں چھبیسویں ترمیم کی منظوری دی گئی تھی جس کے بعد سینئر ترین جج کو چیف جسٹس بنانے کی بجائے تین سینئر ججز میں سے کسی ایک کو چیف جسٹس بنانے کا اختیار پارلیمانی کمیٹی کو دیا گیا تھا۔

09:16

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

09:18

مردان میں دو خواجہ سرا قتل

خیبر پختونخوا کے شہر مردان میں دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا ہے۔

خواجہ سراؤں کے قتل کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اس مقام پر پہنچ گئیْ۔

عینی شاہدین کے مطابق تین نامعلوم ملزمان مرادن پولیس لائن کے قریب واقع علاقے بالہ خانہ خنجر سے دونوں کو قتل کیا ہے۔

حکام نے قتل ہونے والے خواجہ سراؤں کے نام سلمانو اور نازکہ بتائے ہیں۔

پولیس حکام اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

09:23

امریکہ میں پاکستانی وفد کی عالمی معاشی اداروں کے حکام سے ملاقاتیں

پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر واشنگٹن ڈی سی میں الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی وفد میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد شامل تھے۔ الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کی۔

اجلاس میں اندرونی بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے آج آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر ایم سی ڈی مسٹر جہاد ازعور سے ملاقات کی۔ آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت، خصوصاً حال ہی میں منظور شدہ سات ارب امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد نے مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافہ، توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

جہاد ازعور نے فنڈ اصلاحات کے تسلسل پر زور دیا۔

09:25

نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے کمیٹی قائم، اجلاس طلب

پاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

چیف جسٹس کے نام کی حتمی منظور ی کے لیے اس کمیٹی کا پہلا اجلاس آج شام چار بجے طلب کیا گیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG