رسائی کے لنکس

براہِ راست ایس سی او اجلاس ختم: رُکن ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر حکام کی اسلام آباد سے واپسی

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس اور قازقستان کے وزرائے اعظم بھی واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام آباد سے نئی دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔

12:03

ہر ملک کے حق کا احترام کرتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کے گروپ میں شامل ہو، امریکہ

12:01

ضرورت ہے کہ ہم ایمان دارانہ گفتگو کریں: بھارتی وزیرِ خارجہ

بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کی صدارت پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ بھارت کامیاب صدارت کے لیے اپنی مکمل حمایت کرتا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ اس وقت عالمی سطح پر دو بڑے تنازعات ہیں اور ہر ایک کے اپنے عالمی اثرات ہیں جب کہ موسمیاتی تبدیلی سے لے کر سپلائی چین کی غیر یقینی صورتِ حال اور مالیاتی اتار چڑھاؤ نے عالمی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ایس سی او کے ارکان کو ان چیلنجز سے کس طرح نمٹنا ہے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ ایس سی او کے چارٹر ون پر غور کریں تو وہ تنظیم کے اہداف اور کاموں کو بیان کرتا ہے جس کا مقصد باہمی اعتماد، دوستی اور اچھی ہمسائیگی کو مضبوط بنانا ہے۔

ان کے بقول کلیدی چیلنجز سے متعلق ایس سی او کا چارٹر ون واضح ہے کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کا کس طرح مقابلہ کرنا ہے۔ اگر ہم چارٹر کے آغاز سے لے کر آج کی صورتِ حال کا جائزہ لیں تو یہ اہداف اور بھی اہم ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم ایمان دارانہ گفتگو کریں۔

جے شنکر نے کہا کہ اگر اعتماد کی کمی ہے یا تعاون ناکافی ہے، اگر دوستی میں کمی ہے اوراچھی ہمسائیگی کہیں ناپید ہے تو یقیناً خود پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ گلوبلائزیشن اور ری بیلنسنگ ایسی حقیقت ہیں جن سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر ہم اسے آگے بڑھاتے ہیں تو ہمارے خطے کو بہت فائدہ ہوگا۔

11:33

اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا آغاز

11:13

بونیر میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکہ

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں بدھ کی صبح پولیس موبائل پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایک گاڑی کو سڑک کنارے نصب بارودی مواد میں نشانہ بنایا گیا۔

حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے میں ایک سب انسپکٹر اور ان کے ہمراہ موجود ایک اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بونیر میں اس علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے جہاں دھماکہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔فوری طور پر اس دھماکے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG