رسائی کے لنکس

ایس سی او اجلاس ختم؛ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ چیلنجز کو حل کرنے پر زور

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ‏فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جب کہ یکطرفہ تجارتی پابندیوں کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس طرح کی پابندیوں کی مخالفت کی۔

08:38

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات سے متعلق پڑھنے کے لیے کلک کریں۔

08:39

'پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور ایس سی او کانفرنس اس کا ثبوت ہے'

'پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور ایس سی او کانفرنس اس کا ثبوت ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:21 0:00

08:41

’گوادرایئرپورٹ پاکستان اور چین کے قریبی تعاون کی علامت ہے‘

چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے بیجنگ کے مالی تعاون سے بنائے گئے گوادر ایئر پورٹ کا اسلام آباد میں ایک تقریب میں پیرکو ور چوئل افتتاح کیا۔

یہ ایئر پورٹ گوادر کی بندر گاہ کے قریب اسلام آباد سے لگ بھگ دو ہزار کلو میٹر دور واقع ہے۔

بلوچستان حالیہ برسوں میں عدم استحکام کا شکار رہا ہے اور چین کی مدد سے بنائے گئے منصوبے اکثر علیحدگی پسندوں کے حملوں کے ہدف بنتے رہے ہیں۔

چین کی مدد سے کئی ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی گوادر بندر گاہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

یہ بندر گاہ چین کے سنکیانگ صوبے کو پاکستان کے بحیرہ عرب کے کنارے پر واقع جنوب مغربی ساحل تک رسائی دیتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کہ ایئر پورٹ ابھی فعال نہیں ہوا۔ لیکن یہ فلائٹ آپریشنز کے لیے تیار ہے۔

چین کے وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر خطے کو جوڑنے کی جانب ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس منصوبے کے آغاز پر چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سنہوا نے بتایا تھا کہ 23 کروڑ ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لیے فنڈنگ چین پاکستان اْقتصادی راہداری کے تحت فراہم کی گئی ہے۔

09:13

وزیرِ اعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس کی صدارت کریں گے

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف بدھ کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف ایس سی او کے سربراہان حکومت کا استقبال کریں گے جو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے سے دس بجے کے درمیان سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نیوز پر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

وزیراعظم اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے اور نیشنل اسٹیٹمینٹ بھی دیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس کی سائیڈ لائنزر آج وزیراعظم پاکستان اور روس کے وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG