رسائی کے لنکس

ایس سی او اجلاس ختم؛ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر مشترکہ چیلنجز کو حل کرنے پر زور

اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کے مطابق ‏فورم نے غیر امتیازی اور شفاف تجارتی نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جب کہ یکطرفہ تجارتی پابندیوں کو ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس طرح کی پابندیوں کی مخالفت کی۔

16:33 16.10.2024

لاہور کے کالج میں طالبہ سے مبینہ ریپ؛ وزیرِ اعلٰی مریم نواز نے واقعہ جھوٹ قرار دے دیا

وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور کے نجی کالج میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزامات کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بدھ کو لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ بطور ماں میرے لیے یہ واقعہ بہت اہم ہے۔ پولیس کو رپورٹ ملی کہ ایک نجی کالج میں ریپ کا واقعہ ہوا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی گارڈ پر ریپ کا الزام لگا، ہم اس دن سے آج تک ریپ کا شکار لڑکی کو تلاش کر رہے ہیں۔ ایک لڑکی کا نام سامنے آیا جو دو اکتوبر سے اسپتال کے آئی سی یو میں تھی۔

وزیرِ اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا گیا کہ اسپتال میں داخل ہونے والی بچی ہی متاثرہ بچی ہے۔ بچی کی والدہ نے کہا کہ میری پانچ بچیاں ہیں، ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مریم نواز کے بقول سوشل میڈیا پر یہ خبر چلی اور جھوٹی کہانیاں گھڑی گئیں، طلبہ کو اشتعال دے کر ایک مہم چلائی گئی۔

17:00 16.10.2024

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ختم؛ بھارتی وزیرِ خارجہ سمیت دیگر مندوبین واپس روانہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہو گیا ہے جس کے بعد رُکن ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر حکام وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

چین کے وزیرِ اعظم لی چیانگ، ازبکستان، تاجکستان، بیلاروس اور قازقستان کے وزرائے اعظم بھی واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اسلام آباد سے نئی دہلی روانہ ہو گئے ہیں۔

17:22 16.10.2024

سابق وزیرِ اعظم عمران خان اوکسفرڈ یونی ورسٹی کے وائس چانسلرز کی دوڑ سے باہر

برطانیہ کی مشہور اوکسفرڈ یونی ورسٹی کے وائس چانسلر کا انتخاب لڑنے کے خواہش مند عمران خان اُمیدواروں کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بدھ کو اوکسفرڈ یونی ورسٹی کی جانب سے 38 اُمیدواروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں عمران خان کا نام نہیں ہے۔

عمران خان ایک برس سے زائد عرصے سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور انہوں نے جیل سے ہی یہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس حوالے سے عمران خان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری برطانیہ میں بھرپور لابنگ کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے 1975 میں اوکسفرڈ یونی ورسٹی سے گریجویشن کی تھی۔ فلسفہ، سیاست اور معیشت عمران خان کے مضامین میں شامل تھے۔

18:33 16.10.2024

ایس سی او اجلاس کا اعلامیہ؛ 'آگے کی راہ ہموار ہو گئی ہے'

ایس سی او اعلامیہ: 'آگے کس سمت جانا ہے یہ آسان ہو گیا ہے'
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:54 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG