رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: پولیس نے مقررہ وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کا جلسہ ختم کرا دیا، علی امین گنڈاپور جلسے میں نہ پہنچ سکے

جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم بند کرا دیا۔ کچھ اہلکاروں نے اسٹیج پر چڑھ کر رہنماؤں کو بھی اتار دیا۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام چھ بجے تک جلسے کی اجازت دی تھی۔

20:37 21.9.2024

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ ناکام ہو گیا، وفاقی وزیرِ اطلاعات

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے لاہور جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو لانےکے لیے ملک بھر میں اپنے لوگوں کو متحرک کرنے کی کوشش کی اس کے باوجود ان کے جلسے میں کوئی نہیں آیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جتنے بلند و بانگ دعوے کیے تھے وہ دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ جلسے کے مناظر سے پتا چلتا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈا پور صرف دس بارہ گاڑیوں میں لاہور آئے جب کہ حکومت نے انہیں مکمل طور پر فری ہینڈ دیا اور پھر بھی ان کا جلسہ ناکام رہا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں انتشار پیدا کرنی چاہتی ہے، یہ چاہتے ہیں ان کا لیڈر جیل سے باہر آئے، یہ این آر او لینے کی کوشش ہے۔ ان کی ایک ہی کوشش ہے کہ لیڈر کو رہا کریں، ایسے تو این آر او نہیں ملے گا۔

18:51 21.9.2024

علی امین گنڈا پور جلسہ گاہ نہ  پہنچ سکے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور تاحال لاہورجلسے میں نہیں پہنچ سکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے قافلے کی صورت میں لاہور جلسے میں شرکت کے لیے رواں دواں ہیں۔ تاہم جلسے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے مقرر کیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے اور وہ اب تک جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے ہیں۔

18:49 21.9.2024

پی ٹی آئی کو جلسے کے لیے دیا گیا وقت ختم، لائٹس بند کردی گئیں

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے۔

جلسے کا وقت ختم ہونے کے بعد جلسہ گاہ میں لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس اہلکاروں نے اسٹیج کو خالی کرانا شروع کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے کے لیے انتظامیہ نے 43 نکاتی ایس او پیز جاری کیا تھا جس میں جلسے کا وقت سہ پہر تین سے شام چھ بجے تک رکھا گیا تھا۔

17:13 21.9.2024

گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ: وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری

پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کے جلسے پر ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ہو کا عالم ہے۔

انہوں نے لکھا کہ نہ کوئی کنٹینر ہے اور نہ ہی کوئی رکاوٹ موجود ہے۔

عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ خیبر پختونخوا بس اب تیرا ہی آسرا ہے۔ گنڈا پور آکے جلسہ بچاؤ۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG