رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور: پولیس نے مقررہ وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی کا جلسہ ختم کرا دیا، علی امین گنڈاپور جلسے میں نہ پہنچ سکے

جلسے کا مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پولیس نے لائٹس اور ساؤنڈ سسٹم بند کرا دیا۔ کچھ اہلکاروں نے اسٹیج پر چڑھ کر رہنماؤں کو بھی اتار دیا۔ انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو شام چھ بجے تک جلسے کی اجازت دی تھی۔

16:50 21.9.2024

پی ٹی آئی کے جلسے کی صورتِ حال

پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے لیے لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں اسٹیج تیار ہے اور کارکنان کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جلسے کے مقام پر موجود ہمارے نمائندے ضیاء الرحمنٰ تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کر رہے ہیں۔

14:35 21.9.2024

پی ٹی آئی جلسے میں کارکنان کی آمد

پاکستان تحریکِ انصاف کے لاہور جلسے میں شرکت کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ کے مقام پر جلسہ کا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے اور جلسہ گاہ میں سیکڑوں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ انتظامیہ نے شام چھ بجے تک جلسے کی اجازت دی ہے تاہم اب تک کچھ کارکن ہی جلسہ گاہ پہنچے ہیں۔

13:34 21.9.2024

خاتون جج کی علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کی جج شائستہ کنڈی نے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب برآمدگی کیس سننے سے معذرت کر لی ہے۔

جج شائستہ کنڈی نے ہفتے کو علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت کی تو اس موقع پر ان کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر اور کہا کہ ریاست نے آج جی ٹی روڈ اور موٹر وے بند کر رکھی ہے اور ریاست چاہتی ہے کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری ہوں۔

جس پر جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ آپ کے پاس ہیلی کاپٹر نہیں ہوتے۔ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا میں ہیں یا لاہور میں؟ وکیل نے جج کو بتایا کہ ان کے خیال میں علی امین گنڈاپور جلسے میں نہیں جائیں۔ اگر راستے کھلوائے جائیں تو وہ عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔

خاتون جج نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد علی امین گنڈاپور کا کیس سننے سے معذرت کرلی اور کیس واپس سیشن جج کو بھجوا دیا۔

12:54 21.9.2024

پی ٹی آئی کا جلسہ، اسلام آباد-لاہور موٹروے بند

پاکستان تحریکِ انصاف کے لاہور میں جلسے کے پیشِ نظر اسلام آباد-لاہور موٹروے بند کردی گئی ہے۔ موٹروے بند ہونے سے لاہور، ملتان، فیصل آباد اور ایئرپورٹ جانے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سڑک بند ہونے سے موٹروے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف آج لاہور میں کاہنہ کے قریب جلسہ کرنے جا رہی ہے اور اس جلسے میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا سے قافلے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG