رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

براہِ راست بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا، اسلام آباد ہائی کورٹ کا عمران خان کو آج ہی عدالت پیش کرنے کا حکم

اڈیالہ جیل انتظامیہ نے رہائی کے روبکار ملنے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے رہا کر دیا۔

14:20

بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

جیل انتظامیہ نے جمعرات کو رہائی کے روبکار ملنے کے بعد بشریِٰ بی بی کو جیل سے رہا کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ ریفرنس ٹو میں بشریٰ بی بی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

12:18

عمران خان کو عدالت لا کر وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کو آج تین بجے عدالت لا کر وکلا سے ملاقات کرانے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔

پی ٹی آئی وکلا نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

12:11

اختر مینگل سمیت بی این پی رہنماؤں کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور انہوں نے سینیٹ کے اسٹاف کو زد و کوب کیا۔

جوائنٹ سیکریٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت سات مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق اختر مینگل اور ان کے ساتھی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور اس وقت ان کے پاس اسلحہ بھی تھا۔ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

11:13

صدر زرداری کا فورسز کو باجوڑ کارروائی پر خراجِ تحسین

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے باجوڑ میں فوجی کارروائی کے دوران نو دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے دوران نو خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

بیان کے مطابق عوام اور سیکیورٹی فورسز مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG