رسائی کے لنکس

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد اور لاہور میں پولیس کی پکڑ دھکڑ

کے پی ہاؤس اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔ بلیو ایریا کے قریب پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم بھی ہوا۔

16:42 5.10.2024

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے

17:24 5.10.2024

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے پی ہاؤس میں موجود

اسلام آباد کے پی ہاؤس میں موجود وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اکو حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔

کے پی ہاؤس سے وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے پی ہاؤس میں موجود ہے اور اہلکاروں نے داخلی راستے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

چیئرمین تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر بھی کے پی ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

کے پی ہاؤس میں اسلام آباد پولیس اور رینجرز کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم وزیرِ اعلیٰ کے پی کے مشیر بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور عدالت سے ضمانت پر ہیں، اگر انہیں گرفتار کیا گیا تو یہ توہینِ عدالت ہو گی۔

18:37 5.10.2024

کے پی ہاؤس سے پی ٹی آئی کے کئی کارکنان گرفتار

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خیبر پختونخوا (کے پی) ہاؤس سے روانہ ہوگئے ہیں۔ پولیس نے کئی پی ٹی آئی کارکنان کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

کے پی ہاؤس سے روانگنی کے موقع پر میڈیا نمائندگان کی جانب سے بیرسٹر گوہر سے بات کرنے کی کوشش کے باوجود انہوں نے بات نہیں کی۔

خیبر پختونخوا ہاؤس سے قیدیوں کی گاڑیاں بھی روانہ ہوگئی ہیں۔ پریژن وین میں پی ٹی آئی کے کارکنان موجود تھے۔

19:07 5.10.2024

لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج: پولیس کی پکڑ دھکڑ

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG