رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

براہِ راست ایران اسرائیل پر بڑے بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے: امریکہ کا دعویٰ

ایک سینئر عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ دفاعی تیاریوں میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔

20:41

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لبنان میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں ایک مکمل جنگ سے ہر صورت بچنا ہو گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل نے لبنان کے وزیرِ اعظم سے بھی بات کی ہے جب کہ وہ کشیدگی کے خاتمے کے لیے رابطے جاری رکھیں گے۔

19:53

اسرائیل میں امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری

یروشلم میں امریکی سفارت خانے نے کشیدہ صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

اسرائیل میں موجود امریکی شہریوِں، سرکاری اہلکاروں اور اُن کے اہلِ خانہ کو تاحکمِ ثانی محفوظ مقامات میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

19:44

حزب اللہ سات اکتوبر جیسے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی تھی: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

اسرائیل کی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ اسرائیل کے خلاف گزشتہ برس سات اکتوبر جیسے حملے کی تیاری کر رہی تھی۔

ترجمان ڈینئل ہگاری نے میڈیا کو اسرائیل کی لبنان میں فوجی جاری کارروائیوں کی فوٹیجز بھی جاری کی ہے۔

ہگاری کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران برآمد ہونے والے ہتھیاروں، نقشوں سے سے معلوم ہوا ہے کہ حزب اللہ ’جلیلی کی فتح‘ کے نام سے سات اکتوبر جیسے ایک حملے کی تیاری کر رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف کارروائیوں میں حزب اللہ کے 700 مقامات کو تباہ کیا گیا ہے جن میں پہاڑوں میں بنائی گئی سرنگیں بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا، ’’ہم بیروت نہیں جائیں گے اور نہ ہی جنوبی لبنان کے شہروں میں جائیں گے۔ ہم اپنی سرحد کے قریب دیہات پر فوکس کر رہے ہیں۔‘‘

19:27

ایران اسرائیل پر بڑے بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے: امریکہ کا دعویٰ

امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف بیلسٹک میزائل حملے کی بڑے پیمانے پر تیاری کر رہا ہے جس کے ’سنگین نتائج‘ ہوں گے۔

ایک سینئر عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ امریکہ دفاعی تیاریوں میں اسرائیل کی مدد کر رہا ہے۔

اسرائیل کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک ایران سے کسی براہ راست فضائی خطرے کی نشان دہی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل پر ایران کے کسی بھی حملے کے نتائج اسے بھگتنا ہوں گے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG