رسائی کے لنکس

اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ایران کے فضائی حملے کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔ یکم اکتوبر 2024
اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام ایران کے فضائی حملے کو روکنے کے لیے متحرک ہے۔ یکم اکتوبر 2024

براہِ راست ایرانی میزائل حملے کے سنگین نتائج ہوں گے، ترجمان اسرائیلی فوج

دو اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ایران نے منگل کے روز دو مرحلوں میں کیے گئے حملوں میں اسرائیل پر تقریباً دو سو میزائل فائر کیے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی حملے کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو حکم دیا تھا کہ اسرائیل کی مدد کی جائے اور ایران کی طرف سے داغے جانے والےمیزائلوں کو مار گرایا جائے۔

17:51

لبنان سے فائر کیا گیا راکٹ اسرائیل کی ایک ہائی وے پر گر کر تباہ

لبنان سے فائر کیا گیا ایک راکٹ اسرائیل کی ایک ہائی وے پر آگرا ہے۔

اسرائیل کے علاقے کفر قاسم کے قریب سے گرزنے والے ہائی وے پر راکٹ کرنے سے سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔ تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات نہیں۔

17:42

گزشتہ سال کے دوران لبنان میں کئی چھوٹی زمینی کارروائیاں کرچکے ہیں: اسرائیل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ کے اس نے گزشتہ سال کے دوران لبنان میں محدود نوعیت کی متعدد زمینی کارروائیاں کی ہیں۔

فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہگاری نے منگل کو رپورٹرز کو بتایا کہ اسرائیلی فوج عسکری گروپ حزب اللہ کے ٹھکانوں اور انفراسٹرکچر تباہ کرنے کے لیے معلومات جمع کرنے کے لیے سرحد عبور کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا اسرائیلی فوج نے کئی سرنگیں اور گولہ باردو تباہ کردیے ہیں۔

17:36

اسرائیل کے فضائی حملے میں مذہبی ٹی وی کا دفتر تباہ ہوگیا: حزب اللہ کا دعویٰ

حزب اللہ کے میڈیا آفس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت کے جنوبی مضافات میں ایک مذہبی چینل کی عمارت کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

لبنانی عسکری تنظیم کے میڈیا آفس کا کہنا تھا کہ یہ دفتر شیعہ مسلم مذہبی چینل السریت ٹی وی کا تھا جس میں کسی قسم کے ہتھیاروں کا کوئی ذخیرہ نہیں تھا۔

17:32

اسرائیلی فوج کی عوامی اجتماعات پر مزید پابندیاں

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے باعث عوامی اجتماعات سے متعلق مزید پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور ساحلوں کو بند کردیا ہے۔

نئی ہدایات کے مطابق یروشلم، تل ابیب، حیفہ اور اسرائیل کے زیرِ انتظام مغربی کنارے میں عوامی اجتماعات کو محدود کردیا گیا ہے۔

فوج نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں کھلے علاقے میں 30 اور عمارات کے اندر ہونے والے اجتماعات کے لیے 300 افراد کی حد مقرر کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بم شیلٹرز سے قریب واقع تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی اپنا کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG