کراچی —
بالی وڈ کی دو ’گولڈن ہیروئنز‘ مادھوری ڈکشٹ اور جُوہی چاولہ اپنے دور میں سلور اسکرین پر راج تو کرتی تھیں لیکن کبھی ایسا موقع نہیں آیا کہ ایک دوسرے کی حریف سمجھی جانے والی ان دونوں سپراسٹارز نے ایک ساتھ ایک ہی فلم میں کام کیا ہو۔۔۔ لیکن اب تقریبا دو دہائیوں بعد ایسا ہونے جا رہا ہے کہ مادھوری اور جوہی ’اسکرین اسپیس ‘ شیئر کریں گی۔
پرکشش مسکراہٹ کی مالک جوہی چاؤلہ اور ’دھک دھک گرل‘ مادھوری ڈکشت کو فلم بین ایک ساتھ دیکھ سکیں گے آنے والی فلم ’گلاب گینگ ‘ میں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ فلم میں مادھوری ’ہیرو‘ جبکہ جوہی’ ولن ‘ کے کردار میں نظر آئیں گی۔۔ ہندی سینما میں ایسی مثالیں ذرا کم ہی ملتی ہیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق جوہی چاؤلہ نے مادھوری ڈکشٹ کو اب تک اپنے ساتھ کام کرنے والے کو اسٹارز میں’بہترین‘ قرار دیا ہے۔ جوہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ’گلاب گینگ‘ میں کام کر کے بہت انجوائے کیا اور اس کی وجہ مادھوری ڈکشت تھیں۔ ہم دونوں کے کیرئیر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہم نے ایک ساتھ سین ریکارڈ کرایا۔
1988ء میں جوہی نے انڈسٹری کو میگا ہٹ ’قیامت سے قیامت تک‘ دی تو مادھوری ڈکشت نے ’تیزاب‘ کے گانے ’ایک دو تین‘ کے ذریعے دنیا بھر کے فلم بینوں کو اپنا دیوانہ بنا لیا۔ اس کے بعد ان دونوں ہی ٹاپ کلاس ہیروئنز نے پے در پے سپر ہٹ فلمز کیں اور اسی وجہ سے دونوں کے درمیان پیشہ ورانہ رقابت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جوہی نے مسکراتے ہوئے کہا ” ایک زمانے میں، میں اور مادھوری ایک دوسرے کے بہت بڑے حریف تھے اور برسوں یہ سلسلہ جاری رہا۔ کسی فنکشن یا سیٹ پر ملاقات ہوجاتی تو معاملہ ’ہیلو، ہائے‘ سے آگے ہی نہیں بڑھتا تھا۔ اب برسوں بعد ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو ہم دونوں نے ہی اسے گنوانا مناسب نہیں سمجھا۔ مادھوری فلم کی ’ہیرو‘ اور میں’ ولن‘ ہوں۔ یہ خیال ہی بڑا دلچسپ ہے۔
بھارتی ریاست اترپردیش میں عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والے ’گلاب گینگ‘ سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی فلم ’گلاب گینگ‘ کے پروڈیوسرز ہیں انوبھو سنہا اور ابھینے دیو اوراسے ڈائریکٹ کیا ہے بالی وڈ میں نووارد سومک سین نے۔
جوہی چاؤلہ کے مطابق مادھوری سے تعلقات بہتر ہونے کا سہرا سومک سین کے سر جاتا ہے۔ جوہی کے مطابق، ”انہوں نے ایک دن ہم دونوں کو اپنے آفس میں بلا کر کہا کہ آپ دونوں کو جو کچھ کہنا سننا ہو کہہ ڈالیں۔ اور وہی لمحہ تھا جب ہمارے درمیان موجود برف پگھل گئی اور تعلقات خوشگوار ہو گئے۔“
جُوہی نے امید ظاہر کی کہ ان دونوں کے چاہنے والے فلم کو ضرور پسند کریں گے۔