رسائی کے لنکس

ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر


اقوامِ متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے پاکستان میں فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو خیر سگالی کی سفیر مقرر کر دیا ہے۔

'یو این ایچ سی آر' نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ماہرہ خان پاکستان میں ہماری نئی خیر سگالی کی سفیر ہوں گی۔

ٹوئٹ کے ساتھ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں ماہرہ خان کو اقوامِ متحدہ کے کیمپ میں موجود مہاجرین بچوں کے ساتھ گفتگو کرتے اور وقت گزارتے دکھایا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے 'یو این ایچ سی آر' کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی سرزمین پر پیدا ہوئی جس نے 40 برسوں سے مہاجرین کے لیے اپنی بانہیں پھیلائی ہوئی ہیں۔

ماہرہ خان کو باضابطہ طور پر خیر سگالی سفیر نامزد کرنے کے لیے بدھ کو اسلام آباد میں ایک تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ نیک مقاصد کے لیے اپنے انتخاب پر میں بہت خوش ہوں۔

اس موقع پر انہوں نے 'یو این ایچ سی آر' کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے نے مجھ پر اعتماد کیا، اس کے لیے شکریہ۔ میں ان کے مقاصد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گی۔

ماہرہ خان اقوامِ متحدہ کی خیر سگالی سفیر مقرر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:15 0:00

ماہرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے افغان مہاجرین کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ کے مختلف ذیلی ادارے پاکستانی گلوکار شہزاد رائے، کوہ پیما ثمینہ بیگ، بھارت کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا سمیت کئی شوبز شخصیات کو خیر سگالی سفیر مقرر کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG