رسائی کے لنکس

ماہرہ خان بہترین اداکارہ ہیں،رنویرسنگھ


ماہرہ خان۔ (فائل فوٹو)
ماہرہ خان۔ (فائل فوٹو)

بالی وڈ کے میگا اسٹاررنویرسنگھ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی صلاحیتوں کوسراہتے ہوئے انہیں بہترین اداکارہ قراردیاہے۔

بھارت کے مشہور ترین جریدے’ فلم فیئر‘کو انٹرویو میں ہٹ فلم ’ بینڈ، باجا،بارات ‘سے بالی وڈ میں اپنے کامیاب کیرئیر کاآغازکرنے والے رنویر سنگھ نے کھل کرماہرہ خان کی تعریف کی اورکہا :ماہرہ خان ایک بہت اچھی اداکارہ اورانٹرٹینرہیں ،انہیں اسی سطح پردیکھنا اورلیاجانا چاہئے۔

جب رنویرسے کچھ دنوں پہلے سوشل میڈیا اور پھر میڈیا پر وائرل ہونے والی ماہرہ خان اور بالی وڈ کے ایک اوراسٹار رنبیرکپور کی تصاویر کے بارے میں سوال کیا گیا تو رنویرسنگھ کا کہنا تھا: میں اپنے اوپر رکھ بات کروں تو بہت بار میں خود بھی کسی جگہ پر کچھ مخصوص لوگوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو ایسے میں، میں یہ نہیں چاہتا کہ میرے ذاتی لمحات کی کوئی تصاوير اتارے اور پھر وہ عام ہو جائیں۔ میں وہی کرتا ہوں جو مجھے اچھا لگتا ہے لیکن کچھ چیزیں ناقابل برداشت ہو جاتی ہیں۔

رنویرنے مزید کہا ’ پرایک کی اپنی رائے اور خيالات ہوتے ہیں، آپ انہیں سن سکتے ہیں لیکن ان سے متفق بھی ہوں یہ ضروری نہیں۔

گذشتہ دنوں فلم’ رئیس‘میں شاہ رخ خان کی ہیروئن ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئی تصاوير منظر عام پر آئیں تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی ۔

ان تصاوير کو دیکھ کر کچھ نے ماہر ہ کی تعریف کی تو کچھ نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

ماہرہ خان کی حمایت میں آواز اٹھانے والوں میں رنبیر کپور بھی شامل تھے۔

XS
SM
MD
LG