رسائی کے لنکس

امریکہ کے بعض علاقوں میں شدید طوفان کی پیشگوئی


محکمہ موسیمات کے مطابق ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ مغرب کی طرف کچھ علاقوں میں 15 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔

بدھ کے دن امریکہ میں مسافروں کی آمد و رفت کے حوالے سے مصروف ترین دن ہو گا لیکن یہ شدید سردی کی وجہ سے لاکھوں افراد کے لیے مشکل بھی ثابت ہو گا

شمالی کیرولینا کے مشرقی سمندری ساحلی علاقوں سے موسم سرما کے ’’نار ایسٹر"نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جمعرات کو ’تھینکس گِوونگ ڈے‘ تہوار سے قبل امریکی شہریوں کی ایک بڑی تعداد سڑکوں، ریل گاڑیوں اور جہازوں میں سفر کرتی ہے۔ تاکہ وہ دن اپنے دوستوں، رشتہ داری اور عزیزوں کے ساتھ منا سکیں۔

محکمہ موسیمات کے مطابق ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جب کہ مغرب کی طرف کچھ علاقوں میں 15 انچ تک برفباری ہو سکتی ہے۔

یہ طوفان بوسٹن، نیویارک اور فلڈیلفیا کے بڑے شہروں کو متاثر کر سکتا ہے۔

مسافروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا سفر جلدی شروع کریں اور انھیں ہوائی اڈوں پر انتطار کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

"تھینکس گوونگ ڈے" پر صورت حال کے بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، اس دن امریکی شہری اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ مل کر ’ٹرکی ڈنر‘ کے علاوہ فٹ بال کھیل کر اور پریڈ میں حصہ لے کر محظوظ ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG