رسائی کے لنکس

ملالہ کے لیے ایک اور ایوارڈ

ملالہ یوسفزئی
ملالہ یوسفزئی

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ انھیں یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔" میں اینا کی سچ، مساوات اور انسانیت کے لیے لگن کی بہت معترف ہوں۔"

بچیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے کی پاداش میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے والی 16 سالہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو ایک اور ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

خواتین کے حقوق کے لیے لیے نمایاں کام کرنے والوں کے لیے راان وار نامی ایوارڈ انھیں لندن میں دیا گیا۔ یہ ایوارڈ ایک خاتون روسی صحافی اینا پولٹکووسکایا کے نام سے منسوب ہے جو سات سال قبل پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے ہلاک کر دی گئی تھیں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ انھیں یہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔" میں اینا کی سچ، مساوات اور انسانیت کے لیے لگن کی بہت معترف ہوں۔"

ملالہ امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد ہیں جس کی تقریب آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہے۔ اس سے قبل حال ہی میں ہالینڈ کی تنظیم 'کڈز رائٹس فائونڈیشن ' کی جانب سے انٹرنیشنل چلڈرنز پیس پرائز بھی دیا جاچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG