سوات میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو مزید سرجری کے لیے آئندہ دس روز میں دوبارہ اسپتال داخل کیا جائے گا۔
بدھ کو برطانیہ کے کوئین الزبتھ اسپتال کے ڈائریکٹر نے ایک نیوزکانفرنس میں بتایا کہ ملالہ کی کھوپڑی کی ایک مشکل سرجری ہو گی جس میں دس ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم حصہ لے گی۔
15 سالہ ملالہ یوسف زئی کو گزشتہ سال اکتوبر میں شدت پسندوں نے اس وقت گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا تھا جب وہ اپنے اسکول سے گھر جارہی تھیں۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی کو اس واقعے کے بعد پوری دنیا میں شہرت ملی اور عالمی سطح پر اس حملے کی مذمت اور طالبہ کی جرات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ملالہ یوسفزئی کو چند دن پاکستان میں علاج کے بعد کوئین الزبتھ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اڑھائی ماہ تک علاج و نگہداشت کے بعد انھیں رواں ماہ کے اوائل میں وقتی طور پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔
ملالہ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی ’ٹیٹانیئم کرانیوپلاسٹی‘ کہلانے والی سرجری سے گزرنا پڑے گا جس میں ان کی کھوپڑی کے ایک حصے پر خاص طور پر تیار کی گئی ٹیٹانیئم پلیٹ لگائی جائے گی۔