رسائی کے لنکس

ملالہ کیلئے ’بچوں کے عالمی امن ایوارڈ‘ کا اعلان


ایوارڈ کی مالیت ایک لاکھ 33ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جاری مشن میں مدد دے گی۔

پاکستان سمیت پوری دنیا میں ’بہادر لڑکی‘ کا خطاب پانے والی نوجوان ملالہ یوسفزئی کو سال 2013 کا "بچوں کا عالمی امن ایوارڈ" دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ اعلان ہالینڈ میں بچوں کو عالمی امن ایوارڈ دینےوالے ادارے "کڈز رائٹس فاونڈیشن" کی جانب سے کیا گیا ہے۔

عالمی ادارے کڈذ رائٹس نے پاکستانی نوجوان ملالہ کے گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بہادری سے خطاب کرنے اور پوری دنیا میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے پر ملالہ یوسفزئی کو اس سال کے بچوں کے امن ایوارڈ کا حقدار قراردیا ہے۔


اگلے ماہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ملالہ یوسفزئی کو اس ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

ایوارڈ کی مالیت ایک لاکھ 33ہزار ڈالر ہے۔ یہ رقم ملالہ کو لڑکیوں کی تعلیم کیلئے جاری مشن میں مدد دے گی۔

گزشتہ برس یہ انعام اسٹریٹ چلڈرن کیلئے کام کرنےوالے 13سالہ کرز وایلڈس نامی بچے کو دیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG