رسائی کے لنکس

بچوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کی نئی ویکسین تیار


بچوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کی نئی ویکسین تیار
بچوں کو ملیریا سے محفوظ رکھنے کی نئی ویکسین تیار

امریکی محققین نے کہا ہے کہ ملیریا کے خلاف تیار کی گئی ایک نئی ویکسین یا دوا سے بچوں کو مچھر کے کاٹنے سے ہونے والے بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے گا۔

نئی ویکسین کو مغربی افریقہ میں ایک سے چھ سال کی عمر کے 100 بچوں پر آزمایا گیا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا کی بدولت ان بچوں میں ملیر یا کے خلاف مدافعت ایک ایسے بالغ شخص کے برابر ہو جاتی ہے جو اپنی زندگی میں کئی مرتبہ ملیریا سے بیمار ہو نے کے بعد اس قابل ہو جاتا ہے کہ اس پرملیریا کے جرثومے اثر نہیں کرتے۔

نئی تحقیق کی تفصیلات جرنل آف دی پبلک لائبریری آف سائنس نے شائع کی ہیں۔ ایک اور سائنسی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق محققین نے کچھ ایسے طریقوں کی نشاندہی کی ہے جو مچھر اپنے انسانی شکارکی بو سونگھنے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔

توقع کی جار ہی ہے کہ اس دریافت سے مچھروں کوانسانوں سے دور رکھنے یا انھیں بھگانے کے لیے ایسی ادویات بنانے میں مدد ملے گی جن میں خطرناک کیمیائی مواد استعمال کرنے سے بچا جا سکے گا۔

ملیر یا دنیا میں ہرسال تقریباََ دس لاکھ لوگوں کی موت کا باعث بنتاہے۔ جن کی اکثریت براعظم افریقہ میں ہو تی ہے اور زیادہ تر اس کا شکاربچے ہو تے ہیں۔

XS
SM
MD
LG