رسائی کے لنکس

انور ابراہیم کے خلاف مقدمے کی سماعت موخر


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

ملائیشیا کے ایک جج نے غیر فطری جنسی فعل کے الزامات کا سامنا کرنے والے حزب اختلاف کے رہنما انور ابراہیم کے خلاف عدالتی کارروائی کے دوبارہ آغاز کو ملتوی کر دیا ہے۔

کوالالمپور ہائی کورٹ کی طرف سے پیر کے روز مقدمے کی کارروائی 15 اگست تک ملتوی کرنے کا مقصد وکلائے صفائی کو گواہوں کا موقف جانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ ان گواہوں میں وزیر اعظم نجیب رزاق بھی شامل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ وہ وکیلوں کے سوالات کا جواب نہیں دیں گے۔

توقع کی جا رہی تھی کہ انوار ابراہیم رواں ہفتے تین سال سے جاری مقدمے میں پہلی مرتبہ حلفیہ بیان دیں گے کہ 2008ء میں اپنے سابق معاون کار کے ساتھ جنسی فعل سے متعلق اُن پر لگائے گئے الزامات درست نہیں۔ انور ابراہیم کا الزام ہے کہ حکومت نے سیاسی وجوہات کی بنا پر اُن پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں۔

الزامات ثابت ہونے پر انور ابراہیم کو 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG