رسائی کے لنکس

ملائیشیا: ایم ایچ 370 طیارے کے ملبے جیسا ٹکڑا برآمد


فائل
فائل

وزیر نقل و حمل، لیو تیونگ لائی نے خبردار کیا ہے کہ ’’حکام ابھی اِس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ یہ ملبہ ایم ایچ 370 مسافر طیارے کا ہی ہے‘‘۔ ٹوئٹر پیغام میں، وزیر نے کہا ہے کہ ملائیشیا کا ہوابازی کا ادارہ آسٹریلیا کے اہل کاروں کے ساتھ مل کر ملبے کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے

ایک ملیشیائی اہل کار کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، امکان ہےکہ موزمبیق میں برآمد ہونے والا ملبے کا ایک ٹکڑا بوئنگ 777 جیٹ طیارے کا ہو، جو کہ ملائیشیائی ایرلائن کی لاپتا ہونے والی پرواز، ایم ایچ 370کی طرح کے طیارے کا ہے۔
وزیر نقل و حمل، لیو تیونگ لائی نے خبردار کیا ہے کہ ’’حکام ابھی اِس نتیجے پر نہیں پہنچے کہ یہ ملبہ ایم ایچ 370 مسافر طیارے کا ہی ہے‘‘۔

ٹوئٹر پر ایک پیغام میں، ٹرانسپورٹ کے وزیر کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کا ہوابازی کا ادارہ آسٹریلیا کے اہل کاروں کے ساتھ مل کر ملبے کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق، ایک امریکی اہل کار کا کہنا ہے کہ یوں لگتا ہے کہ برآمد ہونے والا ملبہ بوئنگ 777 کا دائیں بازو کا ’اسٹبلائزر‘ ونگ ہے۔

فلائیٹ ایم ایچ 370 دو برس قبل کوالا لمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی، جس میں 227 مسافر اور عملے کے 12 اہل کار سوار تھے۔

پرواز بھرنے کے بعد یہ فلائیٹ اپنے مقررہ راستے پر ایک گھنٹے تک سفر کرتی رہی، اور تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ گر کر تباہ ہونے سے قبل طیارہ جنوبی بحیرہ ہند پر کئی گھنٹوں تک پرواز کرتا رہا۔

گذشتہ سال حکام نے ’جزیرہٴ رییونین‘ کے ساحل پر طیارے کے ’وِنگ‘ کا ایک ٹکڑا برآمد کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG