رسائی کے لنکس

ایران بھیجے جانے والے مشتبہ پُرزے پکڑے گئے


ایران بھیجے جانے والے مشتبہ پُرزے پکڑے گئے
ایران بھیجے جانے والے مشتبہ پُرزے پکڑے گئے

ملائیشیا کی پولیس نے کہا ہے کہ اُس نے ایران جانے والے ایک بحری جہاز سے جوہری ہتھیاروں میں ممکنہ طور پر استعمال ہونے والے پُرزے قبضے میں لیے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس اسماعیل عمر نے جمعہ کو تصدیق کی کہ پولیس نے چین سے روانہ ہونے والے ایک بحری جہاز کو قبضے میں لیا تھا جس پر موجود دو کنٹینرز میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان موجود تھا۔

حکام نے بتایا کہ اُنھوں نے کلانگ کی بندرگاہ پر چین سے پہنچنے والے اس جہاز پر لدے کنٹینرز کو آٹھ مارچ کو قبضے میں لیا تھا اور پولیس کا کہنا ہے کہ تفیش کار اس میں موجود سازوسامان کی افادیت جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بحری جہاز کے عملے سے پوچھ گچھ کے بعد جہاز کو ملائیشیا سے جانے کی اجازت دے گئی تھی۔

XS
SM
MD
LG