رسائی کے لنکس

لاپتا جہاز: ’حوصلہ افزا‘ معلومات ملنے کا دعویٰ


تازہ پیش رفت کو بحرہند میں اب تک بوئنگ 777 طیارے کی تلاش کے سلسلے میں سب سے زیادہ "حوصلہ افزا معلومات" قرار دیا جا رہا ہے۔

آسٹریلوی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ان کے ایک بحری جہاز کو لاپتا ہونے والے مسافر طیارے کے بلیک باکس کے سگنل سے ملتے جلتے اشارے ملے ہیں۔

تلاش کے عمل کے سربراہ نے پیر کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ گزشتہ روز ہونے والی پیش رفت آسٹریلیا کے ساحل سے دور بحرہند میں اب تک بوئنگ 777 طیارے کی تلاش کے سلسلے میں سب سے زیادہ "حوصلہ افزا معلومات" ہیں۔

تاہم انھوں نے کہا کہ اس کی مزید تصدیق میں کئی دن لگ سکتے ہیں تاہم اُن کا کہنا تھا کہ امریکی بحریہ کے ’بلیک باکس‘ کی تشخیض میں مدد دینے والے آلے سے ملنے والی معلومات ’’نہایت حوصلہ افزا" ہیں۔

آسٹریلوی عہدیدار ہیوسٹن نے کہا کہ اُن کے ملک کا بحری جہاز ’اوشن شیلڈ‘ پر نصب تشخیصی آلے کا سگنل سے پہلا رابطہ دو گھنٹے اور بیس منٹ اور دوسرا تیرہ منٹ تک رہا۔

انھوں نے کہا کہ یہ سگنل "پرواز کے ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر دونوں سے آنے والی سگنل سے ملتا جلتا" ہے۔

تازہ ترین سگنل کی جگہ کے عمومی تعین کے بعد ایک خود کار گاڑی کو مزید معلومات کے لیے زیر آب بھیجا جا سکتا ہے۔

حکام نے اتوار کو کہا تھا کہ بحر ہند کی گہرائیوں سے سنگلز کی تین واضح آوازیں صرف تھوڑی دیر کے لیے سنائی دیں۔

یہ آوازیں چینی بحری جہاز کو جمعہ اور ہفتہ کو سنائی دی جانے والی آوازوں کے بعد سنائی دی گئی تھیں۔

مسافر طیارہ جس پر 239 افراد سوار تھے 8 مارچ کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہو گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG