رسائی کے لنکس

مالدیپ میں نائب صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی


مالدیپ کے اٹارنی جنرل، محمد انیل
مالدیپ کے اٹارنی جنرل، محمد انیل

مواخذے کی یہ کارروائی ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر صدر عبدالعلی یامین کی جانب سے 30 دنوں کے لئے ایمرجنسی کے نفاذ کے اگلے ہی روز مکمل کی گئی

مالدیپ کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو اپنے نائب صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی مکمل کی اور انھیں ملک کے صدر کےقتل کی سازش کا ملزم قرار دیا۔

نائب صدر احمد ادیب کو گزشتہ ماہ ہی اس الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پارلیمنٹ میں مواخذے کی حمایت میں 61 ووٹ پڑے، جبکہ مخالفت میں کوئی نہیں تھا۔

مواخذے کی یہ کارروائی ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کے پیش نظر صدر عبدالعلی یامین کی جانب سے 30 دنوں کے لئے ایمرجنسی کے نفاذ کے اگلے ہی روز مکمل کی گئی۔

اس سال ستمبر میں صدر یامین کے ایک تیز رفتار کشتی میں دھماکہ ہوا تھا جس میں ان کی اہلیہ اور دو دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔ تاہم، خود صدر محفوظ رہے۔ حکام نے اس کارروائی کو صدر کے قتل کی سازش قرار دیا تھا۔

سوموار کو بھی ایوانِ صدر کے قریب کھڑی ایک گاڑی سے ایک ریمورٹ کنڑول دھماکہ خیز آلہ برآمد کیا گیا، جسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا گیا۔ اس دھماکہ خیز آلے کی تنصیب کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی۔

XS
SM
MD
LG