رسائی کے لنکس

مالے: عبوری صدر نے حلف اٹھا لیا


مالی کے نئے عبوری صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے اور ان کی اہم ذمہ داریوں میں نئے انتخابات کا انتظام کرنا اور طوراق باغیوں اور اسلامی عسکریت پسندوں کامقابلہ کرنا شامل ہے۔

جمعرات کو دارالحکومت باماکو میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد دیونکوندا طورے نے باغیوں اور القاعدہ سے منسلک تنظیم انصار دین کو خبردار کیا کہ وہ شکست تسلیم کرلیں یا جنگ کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں ۔

پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے مزید کہا کہ ہم امن کو فوقیت دیتے ہیں لیکن اگر جنگ ہی واحد حل ہے تو ہم یہ بھی لڑیں گے۔

مسٹر طور نے خبردار کیا کہ نئی عبوری حکومت کبھی مالے کی تقسیم پر بات نہیں کرے گی۔

مسٹر طور سے قبل امندو طومانی طور ملک کے سربراہ تھے جنہیں گذشتہ مہینے باغی فوجیوں نے اپنے عہدے سے بے دخل کردیاتھا۔ فوجیوں کا کہناتھا کہ وہ طوراق باغیوں سے نمٹنے میں ناکام رہے تھے۔

فوجی بغاوت کے بعد باغیوں اور عسکریت پسندوں نے تیزی سے حملے کیے اور شمالی علاقہ مالے کی فوج سے چھین کر ایک آزاد ریاست ’ازواد ‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔

افریقی اقوام نے باغیوں کی جانب سے آزادی کے اعلان کو مسترد کردیا ہے۔

XS
SM
MD
LG