رسائی کے لنکس

نفسیاتی عارضہ ’اشاروں کی زبان‘ کی ادائیگی میں حائل ہوا: ترجمان


انٹرپریٹر
انٹرپریٹر

ایک مضمون میں، ’انٹرپریٹر‘ نے کہا ہے کہ جب منگل کے روز یادگاری تقریب جاری تھی، اُنھیں شور کی آوازیں سنائی دیں، اور اُن پر بے ہوشی کا دورہ پڑا، جِس کے باعث، ترجمانی کی اُن کی کارکردگی متاثر ہوئی

سماعت سے محروم افراد کی تنظیموں نے ’اشاروں کی زبان‘ کے ترجمان پر سخت نکتہ چینی کی ہے، جِس نے، اُن کے بقول، جنوبی افریقہ کے سابق سربراہ، آنجہانی نیلسن منڈیلا کے لیے منعقدہ یادگاری تقریب کے دوران ’بے مقصد‘ کارکردگی دکھائی۔

تنظیموں نے الزام لگایا ہے کہ ’انٹرپریٹر‘ کی کارکردگی ’شعور سے خالی‘ محض اداکاری تھی۔

تھم سَنکا جنتی نے جمعرات کو جوہنسبرگ کے اخبار ’دِی اسٹار‘ میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ جب منگل کے روز یادگاری تقریب جاری تھی، اُنھیں شور کی آوازیں سنائی دیں، اور اُن پر بے ہوشی کا دورہ پڑا، جِس کے باعث، ترجمانی کی اُن کی کارکردگی متاثر ہوئی، ایسے میں جب عالمی رہنما، جیسا کہ امریکی صدر براک اوباما، اپنی تقاریر کر رہے تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ اُنھیں افسوس ہے، لیکن وہ کچھ نہیں کرسکتے تھے۔

ساتھ ہی، اُنھوں نے ترجمانی کی اپنی صلاحیت کا دفاع کرتے ہوئے جمعرات کے دِن ایک ریڈیو اسٹیشن کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ ’اشاروں کی زبان‘ کے ’چمپئن‘ شمار ہوتے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی سماعت سے محروم افراد کی تنظیم کے سربراہ، برونو ڈروچن نے کہا ہے کہ اِس شخص کے اشارے ’خودساختہ قسم کےتھے‘، جو جنوبی افریقہ کی ’اشاروں کی زبان‘ کے لیے اچھوتے تھے۔ اُنھوں نے اِس واقعے کو’ زبان کے ساتھ ایک مذاق‘ قرار دیا۔

حکومت نے کہا ہے کہ اِس واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
XS
SM
MD
LG