واشنگٹن —
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کے قدآور لیڈر، آنجہانی نیلسن منڈیلا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما اگلے ہفتے جنوبی افریقہ جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس پریس سکریٹری، جے کارنی نے جمعے کے دِن بتایا کہ مسٹر اور مسز اوباما اِن رسومات میں شریک ہوں گے، اور یہ کہ تفصیل دستیاب ہونے پر وہ مزید تفاصیل بتا سکیں گے۔
کوئی بھی امریکی صدر ہوتا، ماسوائے صحت کے بنا پر، وہ مسٹر منڈیلا کی تدفین میں ضرور شریک ہوتا۔
منڈیلا سے قربت رکھنے والی مشہور ہستیاں، جن میں اوپرا وِنفرے بھی شامل ہیں، خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رسومات میں شرکت کا سوچ رہی ہیں۔
جنوبی افریقہ 15 دسمبر کو ملک کے پہلے سیاہ فام صدر کی تدفین کی رسومات سرکاری طور پر منعقد کرے گا۔ 95 برس کے مینڈیلا کا جمعرات کو انتقال ہوا۔
صدر اوباما نے کہا ہے کہ وہ اُن بیشمار لاکھوں لوگوں میں سے ایک ہیں جو جنوبی افریقہ کے لیڈر کی ’اخلاقی بلندی، ہمدردی اور انکساری‘ سے بے حد متاثر ہوئے۔
مسٹر منڈیلا سے عقیدت کے اظہار کے طور پر امریکی پرچم نو دسمبر تک سر نِگوں رہے گا۔
امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ مسٹر منڈیلا کی ہمت اور پھر اُن کی درگزری نے ہم سب کو متاثر کیا اور ہمیں تلقین کی کہ ہم اپنی کام میں خوبی پیدا کریں۔
نیو یارک سٹی کے میئر، مائیکل بلوم برگ نے جمعے کے روز نیلسن منڈیلا کی یاد میں سماجی انصاف کا ایک اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ نیا ہائی اسکول نیویارک کے بروکلین بورو کے علاقے میں موجود بوائز اینڈ گرلز ہائی اسکول کیمپس میں قائم ہوگا، جس کا 1990ء میں مسٹر منڈیلا نے دورہ کیا تھا۔