امریکی استغاثہ نے جے پی مورگن بینک اور دیگر امریکی مالیاتی اداروں کے صارفین کا بڑے پیمانے پر ڈیٹا چوری کرنے کے الزام میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
نیویارک میں منگل کو حکومت نے دو اسرائیلی شہریوں گرے شیلون اور ذیو اورنسٹن اور ایک امریکی جوشوا آرون کے خلاف کمپیوٹر ہکنگ، وائر فراڈ، غیر قانونی انٹرنیٹ جوا، سکیورٹی فراڈ اور دیگر الزام میں فرد جرم عائد کیا۔
ملزمان 2012ء سے لے کر گزشتہ ہفتے تک ان جرائم میں ملوث رہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اپنی مجرمانہ سرگرمی کم از کم 75 کمپنیوں کے ذریعے جاری رکھی۔
فرد جرم میں ملزم کو دو آن لائن بروکریج اور ای ٹریڈ، فنانشیل، اسکاوٹ ٹریڈ اور وال اسٹریٹ کی کمپنی، ڈاٴو جونز سمیت 12 کمپنیوں کی ہیکیگ کا قصوروار بھی ٹھہرایا گیا ہے۔
امریکی رپورٹ کے مطابق، تینوں ملزمان جے پی مورگن کے ڈیٹا کی بڑے پیمانے پر چوری سمیت مختلف اسکنڈل میں ملوث ہیں۔