رسائی کے لنکس

’روتان‘ اور’میسا وردے‘ کے راز


میسا وردے
میسا وردے

جب وہ واپس آیا تو تقریباً سو لوگوں پر مشتمل یہ کالونی غائب ہو چکی تھی اور کوئی نام و نشان بھی باقی نہ رہا تھا

آئیے آج ایک عجیب تاریخی قصہ سنائیں، آپکو۔ امریکی تاریخ کا یہ عجیب باب ہے کہ مخصوص افراد کے سارے کے سارے گروپ اچانک غائب ہو گئے اور وہ بھی یوں کہ آرکیالوجسٹس اور انتھرو پالوجسٹس (آثار قدیمہ کے ماہر اور ماہرین بشریات ) آج بھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ کہاں گئے یا ان کے ساتھ کیا بیتی؟

پہلا واقعہ نیو ورلڈ کے یورپی باشندوں سے متعلق ہے۔ سنہ 1587میں کشتی میں آنے والے ان باشندوں نے رونوک آئی لینڈ پر اپنی کالونی بنائی ۔یہ مقام بحر اوقیانوس کے ساحل پر تھا، جو اب ریاست نارتھ کیرولائنا ہے۔ اس کالونی کے رہنے والوں کو خوراک کی تلاش اور پرانے انڈینز کے مخاصمانہ رویوں جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ اس لئے کالونی کے گورنر نے سوچا کہ انگلینڈ سے خوراک اور ہتھیار لائے جائیں۔

جب وہ واپس آیا تو تقریباً سو لوگوں پر مشتمل یہ کالونی غائب ہو چکی تھی اور کوئی نام و نشان بھی باقی نہ رہا تھا۔اس گمشدہ کالونی کی جگہ بس ایک لفظ ’روتان‘ ROATAN تھا جو ایک درخت پر کندہ تھا۔ روتانز علاقے میں موجود انڈینز (امریکہ کے قدیم باشندے) تھے۔

دوسری mystery یا پھر بھید سینکڑوں سال پیشتر سامنے آیا تھا۔ اور کئی ہزار کلومیٹر مغرب میں جہاں آج ریاست کولراڈو موجود ہے راکی ماونٹین سے کچھ آگے جا کر "Mesa Verde" نامی جگہ ہے اورہسپانوی زبان میں اس کا مطلب ہے سبز میز یا پھر ٹیبل ٹاپ۔

’میسا‘ زمین کے ایک ایسے ٹکرے کو کہتے ہیں جو کسی وادی میں ایک لمبا ہموار چوٹی والا پہاڑ ہو، تقریباً 1900سال پہلے یہاں مقامی لوگ آباد تھے جنہیں آج کے ناواجو انڈینز اناسازی یا پھر قدیم افراد کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

یہ لوگ پتھر کے زمانے والے پر امن کسان تھے جو بینز کی کاشت کرتے تھے ۔ ایک زمانہ تھا جب وہ میسا کی چوٹی پر گھروں میں رہتے تھے ۔ پھر کوئی 1250برس پہلے وہ پہاڑ سے نیچے اتر آئے اور چٹا نوں میں رہنا شروع کر دیا ۔ سورج کی گرمی سے بچنے کے لیئے اور کالراڈو کی چیختی ہواوں سے بچنے کے لئے انہوں نے پناہ گاہیں بنائیں اور مختلف تقریبات کا اہتمام بھی کرنا شروع کیا۔ یہاں آپ

آج بھی کئی چیمبرز اکھٹے بنے دیکھ سکتے ہیں اور جنھیں چٹانی محل کا نام دیا گیا ہے ۔ان میں تقریباً200افراد رہتے تھے ۔ یہاں پانی بھی تھا جو چیمبرز میں موجود پولز کے اندر رس رس کے پہنچتا تھا۔

آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ان کے دشمنوں کے لئے وہاں پہنچنا مشکل تھا اس لئے یہ انا سازی افراد حملوں سے محفوظ رہتے۔لیکن وہاں رہائش پزیر ہونے کے بعد صرف 50برسوں میں وہ میسا وردہ سے غائب ہو گئے۔

وہ وہاں سے کیوں چلے گئے اور اگر گئے بھی تو کہاں؟

یہ کسی کو معلوم نہیں۔ لیکن، رونوک آئی لینڈ کے بر عکس ایک اشارہ ملتا ہے اور وہ قحط کی شہادت ہے۔ ٕماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ وہ کسی دوسرے سر سبز علاقے میں چلے گئے اور قریب بسنے والے قبیلوں میں شامل ہو گئے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:


XS
SM
MD
LG