میکسیکو کے شمال میں قائم ایک اصلاحی قید خانے سے فرار کی کوشش کے دوران ہونے والی فائرنگ سے چھ محافظ اور کم ازکم 11 قیدی ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ گومز پالاسیو شہر میں قائم اس جیل سے قیدی عقبی دیوار پھلانگ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جب محافظو ں نے انھیں روکنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد قیدیوں نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک ہو گئے تاہم محافظوں نے قیدیوں کے فرار کے ’’ایک بڑے منصوبے‘‘ کو ناکام بنا دیا اور جیل کا مکمل کنڑول حاصل کرلیا۔
میکسیکو میں جیل سے فرار کے واقعات کوئی غیر معمولی بات نہیں ہیں۔ رواں سال ستمبر میں ٹیکساس سے ملحقہ ریاستی شہر پیاڈرس نیگراس کی جیل سے 120 قیدی فرار ہوگئے تھے۔