جوہری نگرانی کی بین الاقوامی ادارے ’آئی اے ای اے‘ نے کہا ہے کہ میکسیکو میں ’’انتہائی خطرناک‘‘ جوہری مواد سے بھرا ٹرک چوری ہو گیا ہے۔
آئی اے ای اے نے بدھ کو ایک بیان میں بتایا کہ میکسیکو سے حکام نے اطلاع دی کہ یہ ٹرک شمالی شہر تیجوانا کے ایک اسپتال سے کوبالٹ۔60 نامی جوہری مواد لے کر جوہری فضلے کے ایک ذخیرے کی طرف جا رہا تھا کہ میکسیکو سٹی کے قریب تیپوجاکو کے علاقے میں چوری ہو گیا۔
آئی اے ای اے کے مطابق ٹرک پر موجود جوہری مواد پوری طرح سے حفاظتی تہوں میں محفوظ تھا لیکن اس کے بقول اگر یہ تہہ ہٹائی یا توڑی گئی تو یہ مواد انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
میکسیکو میں حکام اس چوری شدہ ٹرک کی تلاش کر رہے ہیں جب کہ آئی اے ای اے نے اس کارروائی میں معاونت کی پیشکش کی ہے۔