رسائی کے لنکس

کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت

کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت
کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت

ڈاکٹر مرے پر الزام تھا کہ انہوں نے کم خوابی کی شکایت دور کرنے کی غرض سے مائیکل جیکسن کو طاقت ور سکون بخش دوا 'پروپوفول' تجویز کی تھی اور آنجہانی پاپ گلوکار کی صحت پر دوا کے اثرات کی نگرانی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

امریکی شہر لاس اینجلس کی ایک عدالت میں جاری مقدمے میں جیوری نے مائیکل جیکسن کے سابق معالج ڈاکٹر کانرڈ مرے کو آنجہانی پاپ گلوکارکے قتلِ خطا کر مجرم قرار دے دیا ہے۔

بارہ رکنی جیوری نے دو روز کے غور و خوص کے بعد پیر کو اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر مرے کے خلاف مقدمہ کئی ہفتے جاری رہا تھا جس کے دوران تقریباً 50 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے گئے۔

کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت
کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت

پیر کو فیصلے کے اعلان کے موقع پر آنجہانی گلوکار کے سینکڑوں مداح کمرہ عدالت کے باہر موجود تھے جن میں سے بیشتر نے فیصلے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر مرے پر الزام تھا کہ انہوں نے کم خوابی کی شکایت دور کرنے کی غرض سے مائیکل جیکسن کو طاقت ور سکون بخش دوا 'پروپوفول' تجویز کی تھی اور آنجہانی پاپ گلوکار کی صحت پر دوا کے اثرات کی نگرانی کرنے میں ناکام رہے تھے۔

خیال ظاہر کیا جارہا تھا کہ دوا کے اثرات ہی جون 2009ء میں مائیکل جیکسن کی لاس اینجلس میں واقع ان کی رہائش گاہ میں ہونے والی اچانک موت کا سبب بنے تھے۔ انتقال کے وقت جیکسن کی عمر 50 برس تھی۔

کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت
کانرڈ مرے پر مائیکل جیکسن کے قتلِ خطا کا جرم ثابت

مقدمے کے دوران عدالت کے روبرو پیش ہونے والے کئی گواہان نے موقف اختیار کیا تھا کہ 'پروپوفول' صرف ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی ہی میں استعمال کی جانی چاہیے اور اس دوا کو کم خوابی کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وکلائے صفائی نے موقف اختیار کیا تھا کہ مائیکل جیکسن نے 'پروپوفول' ازخود اور طے شدہ خوراک سے زائد مقدار میں استعمال کی تھی اور اس معاملے میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔

مقدمے کے دوران ڈاکٹر مرے خود اپنے دفاع میں پیش نہیں ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر مرے امراضِ قلب کے ماہر ہیں اور انہیں اس مقدمے میں چار برس تک قید اور اپنے میڈیکل لائسنس کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

استغاثہ کی جانب سے دائر کردہ مذکورہ مقدمے کے علاوہ آنجہانی گلوکار کے والد نے بھی ڈاکٹر مرے کے خلاف ایک مقدمہ درج کرا رکھا ہے جس میں ان پر ان ڈاکٹرز اور طبی عملے سے غلط بیانی کا الزام عائد کیا گیا ہے جو آخری وقت میں مائیکل جیکسن کی زندگی بچانے کی کوششیں کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG