رسائی کے لنکس

اوپن اے آئی نے زیادہ طاقت ور جی پی ٹی 4 ریلیز کردیا


اس ریلیز کے بعد مصنوعی ذہانت کے میدان میں مائکروسافٹ اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ انکارپوریشن میں مقابلہ پہلے سے بھی سخت ہوگیا ہے۔
اس ریلیز کے بعد مصنوعی ذہانت کے میدان میں مائکروسافٹ اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ انکارپوریشن میں مقابلہ پہلے سے بھی سخت ہوگیا ہے۔

امریکی اسٹارٹ اپ اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی 'جی پی ٹی 4 'ریلیز کر دیا ہے۔

اس سافٹ ویئر میں بہترین تحریر تخلیق کرنے کی ٹیکنالوجی کو نہ صرف بہتر بنایا گیا ہے بلکہ تصاویر بھی اس اے آئی سافٹ ویئر کی خصوصیات میں شامل ہیں۔

اوپن اے آئی کی اس ریلیز کے بعد مصنوعی ذہانت کے میدان میں مائیکروسافٹ اور گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ انکارپوریشن میں مقابلہ پہلے سے بھی سخت ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوپن اے آئی کو مائیکروسافٹ کی مالی معاونت حاصل رہی ہے۔

اس ریلیز کے بعد دفاتر میں کام کرنے والے افراد اپنے روزمرہ کے کام کے دوران مصنوعی ذہانت سے پہلے سے زیادہ کام لےسکیں گے۔

کیا چیٹ جی پی ٹی طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو متاثر کر سکتا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:13 0:00

اس سے قبل منگل کو گوگل نے مصنوعی ذہانت کے ایک سافٹ ویئر 'میجک وانڈ' کا اعلان کیا تھا جس کے تحت کسی بھی قسم کی دستاویز لکھی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب مائیکروسافٹ کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جلد ہی اپنے ورڈ پراسیسر کے لیے مصنوعی ذہانت کے ایک نئے سافٹ ویئر کا اعلان کرے گا جس کے بنانے میں اوپن اے آئی کی مدد لی گئی ہے۔

مائیکروسافٹ کے ایک ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ 'جی پی ٹی 4 'کمپنی کے بنگ سرچ انجن کو بہتر بنانے میں مدد دےگا۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ جی پی ٹی 4 پہلے سے زیادہ ذمہ دار، تخلیقی اور مشکل ہدایات کو احسن طریقے سے بجا لانے کے قابل ہے۔

آن لائن تجربے کے دوران دیکھا گیا کہ نیا سافٹ ویئر ہاتھ سے بنائی تصویر کو دیکھ کر ایک اصل ویب سائٹ تخلیق کر سکتا ہے۔ جی پی ٹی 4 کے ذریعے افراد اپنے ٹیکسز کا بھی تعین کر سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام الٹمین کا کہنا ہے کہ جی پی ٹی 4 کا ماڈل انسانی اقدار سے زیادہ قریب ہے اگرچہ اس میں بھی خامیاں موجود ہیں۔

یہ ماڈل ناقابل قبول مواد سے متعلق درخواستوں کے جواب پہلے سے 82 فی صد کم دیتا ہے اور حقائق سے متعلق ٹیسٹوں میں 40 فی صد زیادہ اسکور کرتا ہے۔

اس خبر کے لیے مواد خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG