رسائی کے لنکس

اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے ’دباؤ‘ کم نہیں ہونے دیں گے: امریکہ

نائب صدر کاملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل اور مشرقِ وسطیٰ کی عرب قیادت پر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے پر اتفاق کے لیے ’دباو‘ کم نہیں ہونے دے گا۔

18:23 6.10.2024

ایران نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو غزہ جیسا حال ہوگا: اسرائیلی وزیرِ دفاع

اسرائیل کے وزیرِ دفاع یوو گیلنٹ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو اس کا حال بھی غزہ جیسا ہوگا۔

انہوں ںے حالیہ حملے سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ ایران ہماری فضائیہ کو چھونے میں بھی ناکام رہا ہے اور ہمارے کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سمجھتا ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا کر ہمیں کارروائی سے روک سکتا ہے وہ غزہ اور بیروت کو دیکھ لے۔

16:40 6.10.2024

لبنان کے اسکولوں میں نیا تعلیمی سال مؤخر کردیا گیا

لبنان کی وزارتِ تعلیم نے کہا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے باعث اسکولوں میں تعلیمی سال شروع نہیں ہوپائے گا۔

وزیرِ تعلیم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کی وجہ سے لبنان میں نیا تعلیمی سال چار نومبر تک مؤخر کیا جارہا ہے۔

15:44 6.10.2024

جرمنی کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے غزہ جنگ کو ایک سال مکمل ہونے پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں دنیا میں بڑھتی ہوئی یہود مخالفت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے سے مشرقِ وسطیٰ میں مفاہمت کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں۔

جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں شہری آبادی کے تحفظ اور اسرائیل یرغمالوں کی واپسی کے لیے جنگ بندی بہت ضروری ہے۔

15:33 6.10.2024

اسرائیل کا جنوبی لبنان کے مزید علاقے خالی کرنے کا انتباہ

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں مزید علاقے خالی کرنے کی نئی وارننگ جاری کر دی ہے۔

فوج کے ترجمان کے تازہ بیان میں جنوبی لبنان کے 25 علاقوں کے رہائشیوں کا خبردار کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر شمال کی جانب منتقل ہوجائیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG