رسائی کے لنکس

لبنان میں پناہ گزین شامی وہاں جاری لڑائی کی وجہ سے اپنے آبائی ملک لوٹ رہے ہیں جہاں ایک خاندان شمالی ادلیب صوبے کے پانچ دن کے سفر کے بعد 4 اکتوبر 2024 کو قاہ نامی قصبے میں ایک عارضی پناہ گاہ میں سستا رہا ہے۔
لبنان میں پناہ گزین شامی وہاں جاری لڑائی کی وجہ سے اپنے آبائی ملک لوٹ رہے ہیں جہاں ایک خاندان شمالی ادلیب صوبے کے پانچ دن کے سفر کے بعد 4 اکتوبر 2024 کو قاہ نامی قصبے میں ایک عارضی پناہ گاہ میں سستا رہا ہے۔

لبنان میں 7 لاکھ افراد کے بے گھر ہوجانے کی تصدیق ہوچکی ہے، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن

اقوام متحدہ کی تنطیم، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) کےمشرق وسطی کے لئے ڈائریکٹر عثمان بیلبیسی نے لبنان کے دورے کے موقع پر جنگ میں بےگھر ہوجانے والے افراد کی ضروریات اور مصائب کی جانب دنیا کی توجہ مبذول کروائی ہے۔

00:34 11.10.2024

بیروت میں اسرائیلی بمباری، 22 ہلاک، سینئیر حزب اللہ رہنما بچ گئے، سکیورٹی ذرائع

بیروت کے وسط میں اسرائیلی بمباری سے منہدم ہونے والی عمارت سے نکلنے والے ایک زخمی کو طبی اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں، اکتوبر 10، 2024، ایسوسی ایٹڈ پریس
بیروت کے وسط میں اسرائیلی بمباری سے منہدم ہونے والی عمارت سے نکلنے والے ایک زخمی کو طبی اہلکار اٹھا کر لے جا رہے ہیں، اکتوبر 10، 2024، ایسوسی ایٹڈ پریس

لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جمعرات کی شب دارالحکومت بیروت کے وسط میں دو مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی بمباری سے اب تک 22 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، زخمیوں کی تعداد 117 ہے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری سے ایک رہائشی عمارت بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ دوسری منہدم ہو گئی ہے۔

تین لبنانی سکیورٹی ذرائع کا دعوی ہے کہ ایک سینئیر لبنانی رہنما جمعرات کی شب اسرائیلی حملے میں بال بال بچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے کا ٹارگٹ حزب اللہ کا ایک سینئیر لیڈر وافق صفا تھے جو حزب اللہ کا لائیزن اور تعاون کے یونٹ کے سربراہ ہیں اور لبنانی سکیورٹی ایجنسی کے ساتھ رابطے کا کام کرتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بارے میں ابھی تک کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن یہ بمباری ایسے موقع پر ہوئی ہے جب اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

رائیٹرز کو عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک گیس سٹیشن پر حملہ ہوا جس سے علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔ حزب اللہ کے المینار ٹی وی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار ٹارچوں کی مدد سے ملبے سے زخمیوں کو نکالتے رہے۔

بیروت کا یہ علاقہ اب سے پہلے نشانہ نہیں بنایا گیا تھا ۔ اس سے پہلے اسرائیلی حملے زیادہ تر گنجان آباد جنوبی مضافات پر ہوتے رہے ہیں جو حزب اللہ کی سرگرمیوں کا مرکز ہے۔

17:34 10.10.2024

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ہیڈ کوارٹر پر گولہ باری کی: اقوامِ متحدہ امن فورس کا الزام

لبنان مین اقوام متحدہ کی بین الاقوامی امن فورس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے اس کے ہیڈ کوارٹر پر ٹینک سے گولہ باری کی ہے۔

امن فورس کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان میں اس کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا ہے۔ جس میں ایک دو اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مرکاوا ٹینک سے گولہ باری کی گئی تھی جس سے دو اہل کار زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

17:28 10.10.2024

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

فائل
فائل

فلسطینی ریڈ کراس نے کہا ہے کہ غزہ میں اسکول میں شیلٹر پر اسرائیل کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 28 ہوئی گئی ہے۔

ریڈ کراس کے مطابق اسرائیل نے یہ حملہ وسطی غزہ دیر البلح علاقے میں رفیدا اسکول کی عمارت پر کیا تھا جہاں بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ بنائی گئی تھی۔

تاہم اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے عمارت میں موجود عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں عام شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کیے گئے ہیں۔

15:03 10.10.2024

غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے سے 21 افراد ہلاک

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے غزہ کے ایک اسکول میں قائم شیلٹر پر اسرائیل کے حملے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ حملہ وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں کیا گیا ہے اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے ایک نمائندے کے مطابق ایمولینسز الاقصیٰ اسپتال کی جانب جاتے ہوئے دیکھی گئی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شیلٹر میں حماس کی پولیس کی ایک عارضی چوکی قائم تھی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG