رسائی کے لنکس

اسرائیل کا حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت حسین عواضہ کے نام سے ہوئی ہے جو سرحد پار سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا ذمہ دار تھا۔

11:50 17.10.2024

غزہ میں اسرائیل کی فاقہ کشی کی پالیسی ناقابلِ قبول ہوگی؛ سلامتی کونسل میں امریکی سفیر کا بیان

امریکہ اسرائیل کی جانب سے یہ یقین دہانی حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے کہ اس کی زمینی کارروائیوں سے یہ ظاہر ہو کہ وہ شمالی غزہ میں" فاقہ کشی کی پالیسی"پر عمل نہیں کر رہا۔ یہ بات اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے بدھ کو سلامتی کونسل کو بتائی۔

لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے 15 رکنی کونسل کو بتایا کہ ایسی پالیسی "خوفناک اور ناقابل قبول ہوگی اور اس کے بین الاقوامی قانون اور امریکی قانون کے تحت مضمرات ہوں گے۔"

تھامس گرین فیلڈ نے امریکہ کے دیرینہ اتحادی کی جانب امریکی موقف میں شدت پر زور دیتے ہوئے کہا ،"اسرائیل کی حکومت نے کہا ہے کہ یہ ان کی پالیسی نہیں ہے، خوراک اور دیگر دوسری ضروری رسد کو منقطع نہیں کیا جائے گا ، اور ہم اس بات پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ اسرائیل کے زمینی اقدامات اس بیان سے ہم آہنگ ہوں ۔"

مزید جانیے

11:54 17.10.2024

امریکہ کی یمن میں حوثی باغیوں کے گولہ بارود کے ذخیرے پر بمباری

امریکہ کے وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے یمن میں حوثی باغیوں کے گولہ بارود کے ذخیرے پر بمباری کی ہے۔

بدھ کو کی جانے والی بمباری میں امریکہ کی فورسز نے بی ٹو بمبار طیاروں کا استعمال کیا ہے۔

لائیڈ آسٹن کا کہنا تھا کہ یہ امریکہ کا ان املاک کو نشانہ بنانے کا انوکھا مظاہرہ ہے جنہیں مخالفین امریکہ سے مخفی رکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ان کے بقول اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زیرِ زمین گولہ بارود کے ذخائر کس قدر گہرائی میں سختی یا مضبوطی کے ساتھ چھپائے گئے ہوں۔

غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے حوثی فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے خلیج عدن اور بحیرۂ احمر میں ان بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر رہے ہیں جن کا کسی بھی طرح اسرائیل سے تعلق ہو۔

حوثی باغی، جن کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے، گزشتہ برس غزہ میں اسرائیل کی حماس کے خلاف جنگ شروع ہونے کے بعد اپنی مہم کے دوران کشتیوں، راکٹوں اور ڈرون سے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ نے متعدد بار حوثیوں پر حملے کیے ہیں تاکہ بین الاقوامی جہاز رانی کی روانی برقرار رہے۔ کیوں کہ بحیرۂ احمر کے مقابلے میں بحری جہازوں کے لیے دوسرے سمندری راستے طویل ہیں۔

13:04 17.10.2024

اسرائیل کا شام میں فضائی حملہ، فوجی چوکی تباہ

اسرائیل نے شام کے شہر اللاذقیہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی سرحد سے 100 کلومیٹر دور شمال میں شام میں اللاذقیہ میں ایک مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی حملے میں ایک فوج کی ایک چوکی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شام کی فوج نے املاک کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں دو عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔

13:05 17.10.2024

اسرائیل کی 50 ٹرک امداد غزہ لے جانے کی اجازت

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے بدھ کو غزہ میں 50 ٹرک امداد لے جانے کی اجازت دی ہے۔

قبل ازیں امریکہ نے اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ وہ غزہ میں زیادہ امداد جانے کی اجازت دے ورنہ وہ امریکہ سے فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں سے محروم رہ سکتا ہے۔

اسرائیل نے ایک برس سے زائد عرصے سے غزہ کا محاصرہ کیا ہوا ہے جہاں اس وقت پانی، خوراک، ادویات اور ضروت کی انتہائی بنیادی اشیا کی بھی قلت ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG