رسائی کے لنکس

اسرائیل کا حزب اللہ کے ایک اور کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے مطابق ہلاک ہونے والے کمانڈر کی شناخت حسین عواضہ کے نام سے ہوئی ہے جو سرحد پار سے اسرائیل پر راکٹ داغنے کا ذمہ دار تھا۔

13:07 17.10.2024

ایران کمانڈر کی اسرائیل کو پھر حملے کی دھمکی

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے اسرائیل کے حملے کی صورت میں ایک بار پھر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی دھمکی دی ہے۔

ستمبر میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کے ہمراہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی نمازِ جنازہ کے موقع پر جمعرات کو جنرل حسین سلامی کا کہنا تھا کہ اسرائیل دوبارہ غلطی نہ کرے۔ ان کے بقول اگر اسرائیل نے ایران کو یا خطے میں اس کہیں بھی کو نشانہ بنایا تو ایران درد ناک انداز میں اسرائیل پر پھر حملہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل پر اکتوبر کے آغاز میں میزائل حسن نصر اللہ اور جنرل نیلفروشان کی ہلاکت کے جواب میں کیا گیا تھا۔

ان کا دعویٰ تھا کہ امریکہ کا اسرائیل بھیجا گیا دفاعی نظام بھی اس کو ایران کے حملوں سے محفوظ نہیں بنا سکے گا۔

انہوں نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ’’ہم تمھاری کمزوروں سے واقف ہیں اور یہ بات تمھارے علم میں بھی ہے۔‘‘

13:13 17.10.2024

اسرائیل کی لبنان پر بمباری میں 27 افراد ہلاک

اسرائیل کے لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے حملوں کے دوران 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں زیادہ تر جنوبی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں گزشتہ روز سے اب تک ایک درجن سے زائد افراد مارے گئے ہیں۔ ان میں ایک شہر کی بلدیہ کا میئر بھی شامل ہے۔

لبنان کے وزیرِ اعظم نجیب میقاتی نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے بدھ کو قصداََ النبطیہ کی بلدیہ کی عمارت کو نشانہ بنایا ہے جہاں میئر کی صدارت میں امدادی امور سے متعلق اجلاس جاری تھی۔

بلدیہ کی اس عمارت پر حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے مسلسل دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

13:19 17.10.2024

حزب اللہ کا اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

لبنان کی طاقت ور عسکری تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیل کا ایک ٹینک تباہ کر دیا ہے۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی ٹینک کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

ایک روز قبل بھی حزب اللہ نے سرحدی علاقے میں اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

عسکری تنظیم کے ان دعوؤں پر اسرائیل کی فوج کی جانب سے کوئی بھی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

13:48 17.10.2024

غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 17 افراد ہلاک

غزہ میں طبی حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر بمباری میں مزید 11 فلسطینیوں کی موت ہوئی ہے۔

اسرائیل نے اپنی فوج کو ٹینک شمالی غزہ میں جبالیہ بھیج دیے ہیں۔ اس علاقے میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ اقوامِ متحدہ کی جانب خوراک کی کمی کے حوالے سے انتباہ جاری کیا جا چکا ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ جبالیہ میں اسرائیل کے ٹینکوں نے گولہ باری سے کئی عمارتوں کو تباہ کر دیا ہے جب کہ متعدد عمارتوں میں بارودی مواد نصب کرکے ان میں دھماکے کیے گئے ہیں۔

امدادی رضا کاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی زخمیوں کو جبالیہ میں ان اسکولوں سے منتقل کیا ہے جہاں بے گھر افراد کی پناہ گاہیں قائم تھیں۔ اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے ان پناہ گاہوں میں آگ لگ گئی تھی۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی فوج نے بیت الحنون، جبالیہ اور بیت الہیہ کا رابطہ دیگر علاقوں سے مؤثر انداز سے منقطع کر دیا ہے۔ ان علاقوں میں کسی قسم کے سفر کی اجازت نہیں ہے۔ صرف ان خاندانوں کو یہ علاقے چھوڑنے کی اجازت دی جا رہی ہے جن کے پاس نقل مکانی کے اجازت نامے موجود ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG