پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں سلالہ چیک پوسٹ پر درجنوں مسلح شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم ایک اہلکار ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 20 عسکریت پسند مارے گئے۔
افغان سرحد پر واقع سلالہ چیک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے لیس جنگجوؤں نے مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ چوکی پر تعینات اہلکاروں نے جوابی کارروائی کر کے عسکریت پسندوں کے حملے کو پسپا کر دیا۔
گزشتہ سال نومبر میں سلالہ کی چوکی پر نیٹو افواج کے فضائی حملے میں 24 پاکستانی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔