رسائی کے لنکس

پاکستان کی فوجی امدادمنجمدنہیں ہوئی


پاکستان کی فوجی امدادمنجمدنہیں ہوئی
پاکستان کی فوجی امدادمنجمدنہیں ہوئی

تاہم، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ِدفاع کی طرف سے رپورٹ ملنے کے بعد مختص کی گئی کُل رقم پاکستان کو دی جاسکتی ہے

کانگریس ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی کانگریس کی طرف سےدفاعی اخراجات کےمنظور شدہ بِل میں پاکستان کو دی جانے والی فوجی امداد کی 70 کروڈ ڈالر کی رقم کومنجمد کرنا شامل نہیں ہے۔

اِس بِل پر صدر براک اوباما کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

قانون سازی کے مطابق، پاکستان کے لیے مختص 60فی صد فنڈز کو خرچ کرنے سے قبل اِس بات کی ضرورت ہوگی کہ امریکی وزیر ِدفاع دیسی طور پر تیار ہونے والے آتشیں اسلحے کے انسداد کے حوالے سے امریکہ اور پاکستان کی کاوشوں پر مشتمل ایک رپورٹ پیش کریں۔

تاہم، ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر ِدفاع کی طرف سے رپورٹ ملنے کے بعد مختص کی گئی کُل رقم پاکستان کو دی جاسکتی ہے۔

کانگریشنل ریسرچ سروس کے K. Alan Kronstadt کےمطابق مرتب کی جانے والی رپورٹ کےسلسلے میں پاکستان کو کوئی اقدام نہیں لینا ہوگا۔

کانگریس کے ذرائع کے مطابق، بِل کے پہلے مسودے میں اجازت نامہ جاری کرنے کی ضرورت تھی، جسے پورا کرنا مشکل کام تھا۔

مسٹر کرونس ٹا ڈ کا کہنا تھا کہ اُس بِل میں منجمد کرنے کا محض ایک امکانی خطرہ ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان تعلقات کے تاریخی ریکارڈ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، وہ سمجھتے ہیں کہ فنڈز کو منجمد کیے جا نے کا امکان نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG