رسائی کے لنکس

چین : کان منہدم ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور 48 لاپتہ


کھلے گڑھے کی ایک کان .
کھلے گڑھے کی ایک کان .

چین کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ شمالی علاقے کے اندرون منگولیا میں کوئلے کی کان کے منہدم ہوجانے کے ایک دن بعد کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 48 دیگر لاپتہ ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق، ایک چھوٹی مقامی فرم شن جنگ کول مائننگ کمپنی کے زیر انتظام چلنے والی یہ کان ،مٹی کاتودہ گرنے سے منہدم ہوگئی ، جس کے نتیجے میں درجنوں کارکن ملبے تلے دب گئے ۔کان کے گرنے سے 80 میٹر اونچا ملبے کا ڈھیر آدھ کلومیٹر چوڑائی میں پھیل گیا۔

جمعرات کو سی سی ٹی وی پر سیکیو رٹی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دکھایا گیا کہ پہاڑ کے ایک طرف سے پتھر اور مٹی کا تودہ کان کے گڑھے میں گررہا ہے ، جس سے کھدائی کرنے والے متعدد کان کن اور ڈمپ ٹرک اس کے اندر دب گئے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا کہ تین سو امدادی کارکن بھاری مشینری کے ذریعے کان کنوں کو تلاش کر رہے تھے اور تربیت شدہ کتے بھی ان کی مدد کر رہے تھے۔

کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے بعد امدادی کارکن لاپتہ ہوجانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ منگولیا۔ 3 دسمبر 2016
کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے بعد امدادی کارکن لاپتہ ہوجانے والے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔ منگولیا۔ 3 دسمبر 2016

قومی صحت کمیشن نے بدھ کی شام بتایا کہ چھ زخمی افراد کو کان سے نکال لیا گیا ہے۔

کوئلہ چین میں توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے لیکن اس ملک کی کانیں دنیا کی سب سے ہلاکت خیز کانیں ہیں، اس کی بنیادی وجہ ،حکومتی احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے حفاظتی معیارقائم رکھنے میں لاپرواہی ہے۔

سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ،صدر شی جن پنگ نے بدھ کے روز تلاش اور بچاؤ کے کام کو تیز کرنے کا حکم دیا۔

شی نے کہا کہ ہمیں لاپتہ افراد کو بچانے اور زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

وزیر اعظم لی کی چیانگ نے بھی اس انہدام کی وجہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

اندرون منگولیا، شانزی اور شانسی سمیت کئی علاقوں کی مقامی حکومتوں نے کوئلے کی کانوں، خاص طور پر کھلے گڑھے کی کانوں کے حفاظتی اقدامات کو فوری طور پر چیک کرنے حکم دیا ہے۔اور مقامی حکام سے کہا ہے کہ وہ منہدم ہونے والی کان کا معائنہ کریں ۔

China Coal Boom
China Coal Boom

زیادہ سے زیادہ سپلائی اور قیمتوں میں استحکام کے حکومتی منصوبے کو پورا کرنے کے لیے ،چین کی کانیں پچھلے ایک سال سے پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں اور اندازہ ہے کہ حکومت نے 2022 میں کوئلے کی کان کنی کی صلاحیت کو 260 ملین ٹن تک بڑھانے کی منظوری دی تھی۔ اندرون منگولیا ملک کا سب سے زیادہ کوئلہ پیدا کرنے والا خطہ ہے۔

لژا لیگ کے قصبے کے قریب والی کان پہلے ایک زیر زمین کان تھی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، اسے 2012 میں ایک اوپن پٹ آپریشن میں تبدیل کر دیا گیا ۔

سرکاری میڈیا نے مزیدبتایا کہ تین سال تک اس کی پیداوار معطل رہی جسے اپریل 2021 میں دوبارہ شروع کیا گیا ، لیکن اس نے کان کو بند کرنے وجوہات نہیں بتائیں۔

خبر کا کچھ موا د رائٹرز سے لیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG