رسائی کے لنکس

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور سے ویسٹ انڈیز کے لئے روانہ


misbah
misbah

دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اب ٹیم اچھا یا برا جیسا بھی پرفارم کرے گی اس کی ذمے داری سب پر ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ہفتے کو لاہور سے براستہ کراچی ویسٹ انڈیز جانے کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ روانگی سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگومیں کپتان مصباح الحق نے میزبان ٹیم کے خلاف بہترین پرفارمنس کی امید ظاہر کی۔
ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کاکہنا تھا کہ دستیاب کھلاڑیوں میں سے بہترین ٹیم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اب ٹیم اچھا یا برا جیسا بھی پرفارم کرے گی اس کی ذمے داری سب پر ہوگی۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسپنر اور فاسٹ بالرز دونوں ہمارا ہتھیار ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آخری دو سیریز ہم کمزور بیٹنگ کے سبب ہارے، اسے بہتر بنانے پر مزیدتوجہ دیں گے۔
اس موقع پر بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی شائقین کو ویسٹ انڈیز میں اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ شاہد آفریدی کی موجودگی سے بولنگ اور بیٹنگ دونوں مضبوط ہوں گی۔ویسے بھی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے بولنگ میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
اس سے قبل دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے روانگی سے ایک روز قبل پاکستانی کھلاڑیوں نے جم کر پریکٹس کی۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں کپتان مصباح الحق پورے اسکواڈ کے ساتھ موجود تھے ۔ ہیڈ کوچ واٹمور نے کھلاڑیوں کو مفید مشورے دئیے ۔جاوید میانداد نے بھی ٹیم کو کارآمد گرسیکھائے۔ فیلڈنگ کوچ جولین فاوٴنٹین نے بھی ٹیم کو پریکٹس کرائی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چودہ ، سولہ، انیس ، اکیس اور چوبیس جولائی کو ون ڈے میچز ہوں گے ۔
XS
SM
MD
LG