رسائی کے لنکس

موغادیشو: گلیوں اور سڑکوں پر دو بدو لڑائی، 14 افراد ہلاک


سرکاری حکام اور عینی شاہدین کے مطابق، مخالف گروہوں کے درمیان یہ لڑائی ٹیکس جمع کرنے کے تنازعہ پر بلیدوائن شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر ہوئی جس میں دونوں فریق دو بدو آپس میں لڑے

صومالیہ کے مرکزی علاقے میں سوموار کو ہونے والے ایک خونریز تصادم کے نتیجے میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

سرکاری حکام اور عینی شاہدین کے مطابق، مخالف گروہوں کے درمیان یہ لڑائی ٹیکس جمع کرنے کے تنازعہ پر بلیدوائن شہر کی گلیوں اور شاہراہوں پر ہوئی جس میں دونوں فریق دوبدو آپس میں لڑے۔

موغادیشو سے 335 کلومیٹر شمال میں واقع بلیدوائن شہر ہونے والی اس لڑائی کے بشتر زخمی عام شہری تھے جو دوطرفہ فائرنگ کی زد میں آگئے، جس میں مقامی صحافی بھی شامل ہے جو واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ کررہا تھا۔

تنازعے کے خاتمے کے لئے بات چیت کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی رہنماء عابد علی بروہ نے افریقی یونین کی فوجوں پر زور دیا ہے کہ وہ فریقین کو باہم الگ کرنے کے سلسلے میں مدد کریں۔

گروہوں کے درمیان یہ خوریز لڑائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب صومالیہ کے مقامی رہنماء آئندہ کے سیاسی حل پر بات چیت کے لئے موغادیشو میں ملاقات کرنے والے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سکوریٹی کی صورتحال کے باعث آئندہ برس انتخابات نہیں ہوسکیں گے۔

صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران، مسلح جنگجو گروہ، الشباب موغادیشو ہوٹل کو دھماکہ سے اڑا چکا ہے۔ افریقی یونین کی امن فوج کے تین مراکز پر چڑھائی کر چکی ہے اور صومالیہ کے صدارتی محل کے میدان میں بم کا دھماکہ کرچکی ہے۔

XS
SM
MD
LG