رسائی کے لنکس

مہمند ایجنسی: فوجی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ


پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام نے بتایا ہے کہ ایک فوجی ہیلی کاپٹر نے غلنئی کے علاقے میں منگل کو ہنگامی لینڈنگ کی تاہم اس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر میں انسپکٹر جنرل فرنٹئیر کور بھی سوار تھے اور وہ اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ رہے۔

افغان سرحد سے ملحقہ مہمند ایجنسی کے ہی علاقے میں پیر کو مبینہ طور پر سرحد پار افغانستان سے داخل ہونے والے جنگجوؤں نے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔

جوابی کارروائی میں پاکستانی حکام نے 14 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG