ایک روسی قانون ساز کا کہنا ہے کہ روسی حکومت ایڈورڈ سنوڈن کو ملک بدر کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی جن کا ایک سالہ اسائلم رواں برس اگست میں ختم ہو جائے گا۔
ایڈورڈ سنوڈن اس وقت عالمی منظرنامے پر سامنے آئے تھے جب انہوں نے امریکی خفیہ ادارے نیشنل سیکورٹی ایجنسی سے متعلق خفیہ دستاویزات افشاء کی تھیں۔ ایڈورڈ سنوڈن این ایس اے سے بطور کانٹریکٹر منسلک تھے۔
ایلیکسے پشکیو رُوس کے ایوان ِ زیریں میں خارجہ اُمور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ، ’ایڈورڈ سنوڈین کو روس سے باہر نہیں نکالا جائے گا‘۔
این ایس اے کے سابق کانٹریکٹر 30 سالہ ایڈورڈ سنوڈین کو امریکہ میں بغاوت کے الزامات کا سامنا ہے مگر روس نے امریکہ کی جانب سے ایڈورڈ سنوڈین کی سپردگی کے مطالبے کو رد کر دیا ہے۔
ایک آن لائن چیٹ میں ایڈورڈ سنوڈن کا کہنا تھا کہ انکی امریکہ واپسی ’تمام فریقوں کے لیے ایک بہتر طریقہ ہوگا‘ مگر ساتھ یہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ’بدقسمتی سے ایسا ممکن نہیں ہے‘ کیونکہ امریکی قوانین ان جیسے کانٹریکٹرز کے حقوق کی حفاظت نہیں کرتے۔
ایلیکسے پشکیو رُوس کے ایوان ِ زیریں میں خارجہ اُمور کی کمیٹی کے سربراہ ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ، ’ایڈورڈ سنوڈین کو روس سے باہر نہیں نکالا جائے گا‘۔
واشنگٹن —
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1